fbpx

ہم کسی ملک کو مردہ باد نہیں کہنا چاہتے،شہباز گل

تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ ہم کسی ملک کو مردہ باد نہیں کہنا چاہتے،

تحریک انصاف کے رہنما،شہباز گل کا کہنا ہے کہ کسی ایک سپر پاور کی گود میں بیٹھ کر باقیوں کو ناراض نہیں کرینگے،روس کے دورے کا مشورہ تمام اسٹیک ہولڈرز نے دیا،ایسی دوستی چاہتے ہیں جیسے دوست ہوتے ہیں،ہم امریکا سے برابری کی سطح پر دوستی چاہتے ہیں جہاں سے سستی گیس تیل ملے گا لیں گے،چین ہمارا دوست ہے اس کے ساتھ بھی چلیں گے،پوری قوم کو ایک ڈاکٹرائن بتائی گئی،ڈاکٹرائن میں بتایا گیا پاکستان کو معاشی طور پر اوپر کرنا ہے چند مہینے پہلے نیشنل سیکیورٹی پالیسی آئی،فوکس تھا کہ سب سے پہلے معیشت کو بہتر کرنا ہے،ہم کسی ملک کو مردہ باد نہیں کہنا چاہتے،ڈالر نیچے رکھنے کے لیے انہوں نے24ارب روپے مارکیٹ میں جھونکے،ہمارے زمانے میں حج چار لاکھ کا تھا اور ایجنٹ کہا جاتا تھا اب حج دس لاکھ کا ہوگیا ہے ان کو کیا کہیں گے ؟

شہباز گل کا کہنا تھا کہ کوئی ٹی وی اب مہنگائی پر بات نہیں‌کر رہی، بجلی کی قیمت بڑھا دی گئی ہے،ڈالر بھی اب مہنگا ہو کر اچھی حالت میں‌ ہے، ایک ماہ میں چھ ارب ڈالر اجاڑ دیئے گئے، ٹوٹل ذخائر 20 ارب ڈالر چھوڑ کر گئے تھے، ایک بیماری کا ن لیگ والوں نے خود ذکر کیا، ایکسچینج ریٹ میں‌24 ارب ڈالر انہوں نے وہاں جھونکے تھے، ن لیگ کی فنانشل ٹیم کا حصہ ہے وہاں، ڈالر نیچا کرنے کے لئے ایسا کیا گیا، اب دوبارہ وہی کرنے جا رہے ہیں تا کہ ایکسچینج ریٹ کو نیچے کیا جائے، اس سے مہنگائی غربت، بے روزگاری میں اضافہ ہو گا، کسان ہماری معیشت میں اہم مقام رکھتا ہے، چھ ریکارڈ فصلیں ہوئیں ہمارے زمانے میں،اب بیرونی سازش پر جو آئے انہوں نے کسانوں کی گیس بند کر دی کھاد کے کارخانوں کے لئے، ہم نے پورا سال کھاد بھی سب سے زیادہ بنائی، فصلیں بھی اچھی ہوئیں،

قبل ازیں تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ رضا باقر اسٹیٹ بینک کی تاریخ کے بہترین گورنرثابت ہوئے ان کا نقطہ نظر ہمیشہ پیشہ ورانہ اور ترقی پسند رہا کورونا کے دوران تجارت و صنعت کیلئے موثر پیکیجز ان کے دورکی خاص باتیں ہیں،

چیئرمین نیب کی کردار کشی کرنیوالے سائبر کرائم کے ماہر، انڈیا اور افغانستان میں رابطے، حیران کن انکشافات

خاوند کی رہائی کیلئے چیئرمین نیب نے…..ویڈیو بنانے والی خاتون نے کیا کہا؟

چیئرمین نیب کی ویڈیو لیک کرنیوالوں کے خلاف ریفرنس دائر

عمران خان کی ویڈٰیو آنیوالی ہے،کردارکشی کی جائے گی، رہنما تحریک انصاف

ٹویٹر بھی تحریک انصاف کو جھٹکا دے دیا