fbpx

ہم ملک سے بھاگنے والے نہیں، شرجیل میمن کا نیب پیشی کے بعد اعلان

ہم ملک سے بھاگنے والے نہیں، شرجیل میمن کا نیب پیشی کے بعد اعلان

غیر قانونی طریقے سے کنٹونمنٹ میں پلاٹ خریدنےسے متعلق کیس رہنما پیپلزپارٹی شرجیل میمن سے نیب راولپنڈی کی پوچھ گچھ مکمل ہو گئی

نیب تفتیشی ٹیم نے ایک گھنٹہ سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن سے پوچھ گچھ کی نیب نے شرجیل میمن کو تحریری جواب دینے کیلئے سوالنامہ دے دیا نیب نے سوالنامہ کا جواب 14روز میں دینے کی ہدایت کردی

نیب پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ کے ساتھ دشمنی کی جارہی ہے ،ایک پارٹی کے ساتھ ناروا سلوک کیا جا رہا ہے میرے خلاف جو کیس ختم ہوتا ہے نیا بنا دیا جاتا ہے . پیپلز پارٹی تمام اداروں کا احترام کرتی ہے،نیب کی ہرانکوائری کا سامنا کرنے کو تیار ہوں،ہم ملک سے بھاگنے والے نہیں ہیں،ہم وہ لوگ نہیں جو ہیلی کاپٹر کیس بند کرائیں ،وہ نہیں جومالم جبہ،بی آرٹی جیسے کیسز بند کرائیں،حکومت کی کارکردگی صرف الزام تراشی اورگالم گلوچ ہے ،عمران خان کیخلاف ہیلی کاپٹر انکوائری کا کیا بنا؟، عمران خان نیب اورایف آئی اے کواستعمال کررہے ہیں،عمران خان جونیئرہٹلربننے کی کوشش کررہے ہیں،نیب والے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں پر خصوصی مہربان ہے، پیپلز پارٹی کی قیادت کے تمام کیسزنیب پنڈی چلا رہا ہے،

مولانا فضل الرحمان غریبوں کے بچوں کو…….علی امین گنڈا پور نے ایسی بات کر دی کہ……

اللہ تعالیٰ کو پاکستان پر رحم آ گیا، وزیراعظم عمران خان

واضح رہے کہ پیپلزپارٹی رہنما شرجیل میمن نے نیب پیشی سے قبل ضمانت کروا لی تھی،شرجیل میمن نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا شرجیل میمن نے عدالت میں دائر درخواست میں استدعا کی کہ کیس کے فیصلے تک ضمانت دی جائے ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت کے بعد شرجیل میمن کی درخواست ضمانت منظور کرلی تھی

شرجیل میمن کو بطور وزیر بلدیات سندھ شامل تفتیش کیا گیا شرجیل میمن نے سندھ اسمبلی کے اجلاس کے باعث پیشی سے معذرت کی تھی شرجیل میمن پر منصوبے میں رشوت اور غیر قانونی رقوم لینے کا الزام ہے

نیب طلبی پر پی پی رہنما ضمانت کروانے عدالت پہنچ گئے