ہم پاکستان کو کرپشن ،مالی استحصال سرمایہ دارانہ اور جاگیر دارانہ نظام سے پاک ریاست بنایئں گے،سینیٹرسراج الحق

0
28

ملتان (رپورٹ باغی ٹی وی) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کا وعدہ موجودہ اورسابقہ حکومتوں نے بھی کیا مگر ان وعدوں کا کیا ہوا۔ن لیگ پی پی اور پی ٹی آئی میں کوئی اختلاف نہیں ان کا جھگڑا اسٹیبلشمنٹ کے فیڈر کا ہے، جو آج عمران خان کے منہ میں ہے۔11 جماعتوں کا اتحاد اصل میں ن لیگ اور پی پی کا گٹھ جوڑ ہے موجودہ حکومت میں بھی وہی مسائل ہیں جو گزشتہ حکومت میں تھے۔پی ٹی آئی حکومت کے دو سال میں قرضے میں تیزی سے اضافہ ہوا۔جھگڑا صرف کرسی کا ہے ۔مدت ملازمت کی توسیع میں ان پارٹیوں نے حکومت کا ساتھ دیا آج کہتے ہیں کہ ظلم ہو رہا ہے۔امریکہ کی غلامی میں یہ سب ایک ہیں۔جماعت اسلامی ایسے پاکستان کی جدوجہد کررہی ہے جس کے بچوں کو عرب کے ریگستانوں میں جاکر مزدوری نہ کرنا پڑے۔ جماعت اسلامی اس وقت بیسٹ آپشن کے طور پر موجود ہے۔عوام نے سب کو آزمایا اور ہر ایک سے دھوکہ کھایا۔جماعت اسلامی پورے اخلاص کے ساتھ ملک و قوم کی خدمت کرے گی۔اس وقت ملک میں ماﺅں بہنوں بیٹیوں حتی کہ معصوم بچیوں کی عزت اور جان محفوظ نہیں۔ مودی ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا مودی ہماری طرف آنکھ اٹھائے گا تو آنکھ پھوڑ دیں گے اور قدم بڑھائے گا تو گلہ دبا دیں گے مگر مسئلہ ان آستین کے سانپوں کا ہے۔عمران خان کہتے ہیں کہ مافیاز کا راج ہے ،مافیاز ہمارے ساتھ نہیں آپ کے دائیں بائیں ہیں۔ہمارے پاس اللہ کا دیا ہواوہ نظام ہے جس میں ہمارے تمام مسائل کا حل موجود ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مظفر گڑھ میں لیہ ،ڈیرہ غازیخان مظفر گڑھ کے امرائے اضلاع کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرصوبائی امیر راﺅ محمد ظفر، چودھری منور حسین، ڈاکٹر عرفان اللہ ملک، رشید احمد اختر، پروفیسر افتخار ہاشمی،عبدالمقیت رانا محمد افضل، مجاہدمصطفی نے بھی خطاب کیاجبکہ رانا شمشاد علی، ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی، کنور محمد صدیق، مظہر عباس، شیخ اسرار حسین، حکیم عرفان، محمد عارف خان، حافظ مظفرسعید، حافظ احمد، عامر دلشاد، مرزاعیسیٰ خان، جمال بلوچ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ہم پاکستان کو ایک ایسی ریاست دیکھنا چاہتے ہیں جہاں مالی کرپشن نہ ہو۔حکومت اور ریاست عوام کا خون نچوڑنے والی نہ ہو۔غریبوں کا معاشی استحصال نہ ہو۔لوگوں کو بنیادی ضروریات کیلئے وڈیروں جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کے گھروں کا طواف نہ کرنا پڑے ۔سود سے پاک معیشت ہی ملک و قوم کو ترقی اور خوشحالی کے راستے پر گامزن کرسکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ایمان کا تقاضا ہے کہ عشق مصطفی کسی ایک دن نہیں بلکہ پوراسال اور پوری زندگی رہے ۔ربیع الاول کا مہینہ ایک مبارک مہینہ ہے۔اس ماہ مبارک میں ہمیں عہدکرنا چاہئے کہ حضور ﷺ کا لایا ہوا نظام معیشت ،نظام معاشرت اور نظام سیاست و جمہوریت کے نفاذ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔نبی ﷺ کو مسجد کے امام کے ساتھ زندگی کے ہر شعبہ میں امام ماننا ہوگا۔یہی عشق مصطفی ہے۔اسلامی انقلاب کے لیے ووٹ کے ساتھ اپنی زندگی کو بھی اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے تابع بناناہی محبت و عقیدت اور اطاعت کا عملی ثبوت ہے ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنوبی پنجاب کے امیر راو¿ محمد ظفر نے کہا کہ مظفر گڑھ جنوبی پنجاب کا قدیم ضلع ہے مگر یہاں کے عوام بنیادی سہولتوں سے بھی محروم ہیں۔ ضلع میں یونیورسٹی اور ایک بڑے اور معیاری ہسپتال کا قیام انتہائی ضروری ہے ۔سابقہ حکومتوں نے ضلع میں ایک یونیورسٹی اور طیب اردگان ہسپتال کے قیام کا اعلان کیا تھا ہسپتال کے تمام اخراجات ترکی گورنمنٹ نے پورے کرنے کا وعدہ کیا تھا مگر نااہل حکمرانوں اور جنوبی پنجاب کے نام نہاد عوامی نمائندوں نے اس طرف کوئی توجہ نہیں دی ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ترکی کی حکومت سے دوبارہ رابطہ کیا جائے اور ہسپتال کی تعمیر کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے۔تقریب سے رانا عمر دراز فاروقی نے کہا کہ 70برس سے زیادہ ہوگئے ہیں کہ اس خطے میں غربت و مہنگائی ہے ۔ یہاں کے سیاستدانوں نے عوام کو پستی کی طرف دھکیلا ہے ۔ جماعت اسلامی نے قوم کو ایک اچھی اور دیانتدار قیادت مہیا کی ہے

Leave a reply