ہم وزیراعظم کے اس اقدام کو سراہتے ہیں، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

0
23

ہم وزیراعظم کے اس اقدام کو سراہتے ہیں، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا رولز کی تشکیل سے متعلق کیس کی سماعت 10 مئی تک ملتوی کر دی گئی

کمیٹی کو ایک ماہ میں رپورٹ تیار کر کے عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت عدالت نے کر دی،اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے کمیٹی تشکیل دیدی ہے، جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت اس اقدام کو سراہتی ہے، امیدہےکمیٹی اسٹیک ہولڈرز کی تجاویز اور اعتراضات سن کر رپورٹ مرتب کرے گی، چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے اٹارنی جنرل سے سوال کیا کہ کیا آپ بھی کمیٹی کی معاونت کریں گے ؟جس پر اٹارنی جنرل نے عدالت میں جواب دیا کہ ضرورت پڑی تو اٹارنی جنرل آفس دستیاب ہے، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اپنی کمیٹی بنائی ہے،کمیٹی کی رپورٹ پر کوئی اعتراض ہو تو آپ عدالت سے رجوع کر سکتے ہیں، عدالت نے حکم دیا تھا کہ مشاورت میں تمام ا سٹیک ہولڈرز کو شامل کیا جائے، اسٹیک ہولڈرز نے تجاویز دینی ہیں کمیٹی اسکو دیکھ کر رولز تشکیل دے گی، اٹارنی جنرل نے کہا کہ تین ماہ اسی بات میں لگ جاتے ہیں کہ کمیٹی کا ممبر کون ہو گا، چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ عدالتیں خدشات پر نہیں چلتیں، جب کچھ ہو جائے تو عدالت آ سکتے ہیں،

وزیراعظم عمران خان نے اٹارنی جنرل کی سفارش پر 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی

اٹارنی جنرل نے سوشل میڈیا قوانین پر اپنی سفارشات وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دیں ،اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا رولز اور نگرانی کیلئے بڑے پیمانے پرمشاورت کی جائے گی،سوشل میڈیا رولزمیں انسانی حقوق،آزادی رائے کو ملحوظ خاطررکھا جائے گا،شیریں مزاری کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے،ملیکہ بخاری،علی ظفر،سیکریٹری وزارت آئی ٹی کمیٹی میں شامل ہیں چیئرمین ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کمیٹی کاحصہ ہیں کمیٹی 30 روز میں اپنی سفارشات وزیراعظم کودے گی

پروپیگنڈے کرنیوالی مودی سرکار باغی ٹی وی کا "سچ” برداشت نہ کر سکی،باغی ٹی وی کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند کروانے کی درخواست کر دی

آزادی اظہار کی دعویدار ٹویٹر انتظامیہ کو مودی کے ظلم کی حمایت کرنے پر شرم آنی چاہیے ، سید فیاض الحسن رہنما پی ٹی آئی

بھارتی اقدام قابل مذمت، باغی ٹی وی کو دباؤ میں نہیں آنا چاہیئے،خرم نواز گنڈا پور

سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف مہم کیخلاف درخواست پر سماعت

پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا،ملزم کو کتنی سزا سنائی گئی؟ اہم خبر

سائبر کرائمز میں‌ ملوث کتنے افراد گرفتار اور کتنے مقدمات کا فیصلہ سنایا گیا؟ ایف آئی اے نے بتا دیا

فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

اٹارنی جنرل نے ماہ جنوری میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں اس بات کی یقین دہانی کروائی تھی کہ حکومت سوشل میڈیا رولز میں نظر ثانی کرنے پر تیار ہے ،اٹرنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ یہ رولز حرف آخر نہیں اسٹیک ہولڈرز تجاویز دے سکتے ہیں، عدالت نے پی ٹی اے اور اسٹیک ہولڈرز کو مشاورت کے بعد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ عدالت کو لگ رہا ہے کہ پی ٹی اے نے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت نہیں کی، مشاورت ہو تاکہ کوئی ابہام ہی نہ رہے، اٹارنی جنرل کا موقف تو بہت مناسب ہے،اسٹیک ہولڈرز کو بلا کر سننا بہت مناسب تجویز ہے، جو اسٹیک ہولڈرز ہیں ان کی آپ بھی نشاندہی کردیں،اٹارنی جنرل رپورٹ پیش کریں گے تو بہتر چیز سامنے آئے گی،

وکیل نے کہا کہ ہمیں پہلے بھی پی ٹی اے نے سنا مگر ہماری تجاویز شامل نہیں کی گئیں،جس پر عدالت نے کہا کہ آپ اٹارنی جنرل پر بھروسہ رکھیں،اٹارنی جنرل نے کہہ دیا ہے کہ اسٹیک ہولڈرز کو سننے کے لیے تیار ہیں، اٹارنی جنرل پر اس عدالت کی طرح آپ بھی مکمل اعتماد رکھیں،اٹارنی جنرل نے تجویز دی ہے کہ درخواست گزار تجاویز سننے کو تیار ہیں،

Leave a reply