fbpx

ہم سے بھی سیاسی غلطیاں ہوئی ہیں ، شیخ رشید

ہم سے بھی سیاسی غلطیاں ہوئی ہیں ، شیخ رشید
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہم سے بھی سیاسی غلطیاں ہوئی ہیں

شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایسی جمہوریت کو لوگ تسلیم نہیں کرتے،کابینہ میں زیادہ تر وزیرمجرم ہیں ،میں ڈیڑھ سال پہلے کہتا تھا ن میں سے ش نکلے گی کوئی مانتا نہیں تھا، اس ملک میں شہباز شریف کی حکومت کو تسلیم کرنے کیلئے کوئی بھی تیار نہیں ہے،عمران خان کی کال پر اس ملک میں انقلاب آ سکتا ہے،قوم کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ الیکشن کرائے جائیں، عوامی مسلم لیگ عمران خان کی کال پر لانگ مارچ میں شریک ہو گی،

شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کوئی تحریک انصاف پر بین نہیں لگا سکتا،عوام ان چوروں سے تنگ آ گئی ہے،عمران خان نے ساری دنیا کو مقصود چپڑاسی یاد کروا دیا ہے،ان چوروں کو دیکھنے سے لوگوں میں نفرت بڑھ جاتی ہے، 31مئی سے پہلے انتخابات کی تاریخ دی جائے،تحریک انصاف پر کوئی پابندی نہیں لگا سکتا،قوم نے ٹھپہ لگا دیا نوازشریف خاندان ریجیکٹڈ ہے میں نے زندگی میں کسی سیاستدان کو ایسے مقبول ہوتے نہیں دیکھا، میرا پہلی بار زندگی میں کوئی سیاسی اندازہ غلط نکلا ہے. لوگ مجھے مکہ مدینہ میں عمران کیساتھ کھڑے رہنے پر مبارکباد دیتے رہے.

قبل ازیں شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان گردن اٹھا کر چلتا اور آنکھ میں آنکھ ملا کر بات کرتا ہے بین الاقوامی طاقتیں ہماری آزاد خارجہ پالیسی کا مول لگانے کرائے کے لوگ لائیں، چوروں کو اوپر لانا انٹر نیشنل پلان ہے ، یہ کہتے تھے سلیکٹڈ حکومت ہے الیکشن کراؤ اب ہم کہتے ہیں امپورٹڈ حکومت ہے الیکشن کراؤ،ی عوام الیکشن دیکھ رہے ہیں جبکہ انکی کوشش ہے کہ حکومت لمبی چلے ایک ماہ انتظار کر لیں

فارن فنڈنگ کیس، تحریک انصاف کو دیا الیکشن کمیشن نے بڑا جھٹکا

آپ اتنا مت گھبرائیں،فارن فنڈنگ کیس میں عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر