ہم یہ کام کر سکتے ہیں تو وزیر کیوں نہیں کر سکتے؟ احسن اقبال کی کڑی تنقید
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پینل آف چیئرپرسن کے رکن امجد علی خان کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہو گیا ہے
اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے ن لیگی رکن قومی اسمبلی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس نے تمام ترقی یافتہ ممالک کوبے بس کردیا،ہتھیاروں کی خریداری سے قومیں کورونا سے محفوظ نہیں ہوسکتیں،ہمارے ملک میں جیسے ہی کوروناپھیلنا شروع ہوا،ہم نے لاک ڈاوَن ختم کیا،آئندہ دنوں میں کورونا وائرس کیسزمیں مزید اضافے کاخدشہ ہے،
احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ بدقسمتی سے حکومت نے کورونا کے خلاف تسلی بخش اقدامات نہیں اٹھائے
کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟
کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
وزیراعظم نے اپنے کتے کے نام پر ٹائیگر فورس بنا لی،مشاہداللہ خان کا سینیٹ میں خطاب
وفاقی وزیر اطلاعات نے سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن کو سنائیں کھری کھری
مشکل وقت میں چین کی پاکستان کی مدد، پاکستان نے بھی سینیٹ میں اہم قدم اٹھا لیا
ن لیگی رہنما احسن اقبال نے وزرا اورمشیروں کی ایوان میں عدم موجودگی پرتوجہ دلاوَ نوٹس پیش کیا، احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پورے ملک سے ارکان رسک لے کرایوان پہنچے ہیں،جب ہم آسکتے ہیں تو ایوان میں وزرا اورمشیر کیوں نہیں،حکومت بتائے ان کے پاس زراعت ،خارجہ،صحت یا کوئی ایک پالیسی ہے،2019میں پولیو رپورٹ میں بتایاگیاکہ یہ 2018میں ختم ہوگیا تھا،حکومت کے پاس تو اپنے چہیتوں کونوازنے کی پالیسی کے علاوہ کچھ نہیں،وزیراعظم عمران خان کوتجربہ نہیں اور وہ انا پرست انسان ہیں وزیراعظم عمران خان خود ایوان میں نہیں آتے وزیر اورمشیر کیسے آئے جب وزیراعظم خود نہ آتے ہو،بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کوواپس لانے کے لیے چارٹر طیارے کرائےجائیں
بھارتی ڈرامے چلیں تو سب خوش،اسلامی ہیروز کے ڈراموں پر اعتراض،فیصل جاوید نے کیا سینیٹ میں بڑا اعلان