خوش نصیب ہوں لیجنڈز کے ساتھ پرفارم کرنے کا موقع ملا حمیرا چنا

پاکستان میں گلوکاری کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے
0
67
humaira channa

نامور گلوکارہ حمیر اچنا جو گائیکی کی رمز کو بہت اچھے سے جانتی ہیں ان کے کریڈٹ پر نامور گیت ہیں۔ گلوکارہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ریاضت گلوکاروں کے لئ اتنی ہی ضروری ہے جیسے کہ سانس لینا یا روٹی کھانا۔ اگر کوئی گلوکار ریاضت نہیں کرتا تو اس کی آواز کا ردھم اور خوبصورتی برقرار نہیں رہتی ۔ میں آج بھی ریاضت کرتی ہوں اور کوشش کرتی ہوں کہ ریاضت کبھی بھی میری مصروفیت کے نذر نہ ہو۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جب سے گائیکی کا آغاز کیا ہے اس وقت سے روزانہ کی بنیاد پر ریاضت کا سلسلہ جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے اپنے وقت کے لیجنڈ گلوکاروں کے ساتھ پرفارم کام کرنے کا موقع ملا اور انہوں نے میری بھرپور انداز میں حوصلہ افزائی کی ۔

”پاکستان میں گلوکاری کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے” جس کا ثبوت نصرت فتح علی خان، مہدی حسن ،ملکہ ترنم نور جہاں، عابدہ پروین، غلام علی خان جیسے ہیرے ہیں۔حمیرا چنا نے کہا کہ آج کے گلوکار بہت اچھا گاتے ہیں، میں نے بہت سارے گلوکاروں کو سنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں سوشل میڈیا پر نہ ہونے کے برابر ایکٹیو ہوں۔

والد نے اداکاری کی اجازت شادی کرنے کی شرط پر دی حرا سومرو

میرا جسم میری مرضی میں غلط ہی کیا ہے

بہت سے لوگوں نے ہماری شادی تڑوانے کی کوشش کی جویریا سعود

Leave a reply