fbpx

ہیومن رائٹس کمشن کمیٹی کے حوالے سے حکومت پر مصطفی نواز کھوکھر نے لگائے الزامات

H

ہیومن رائٹس کمشن کمیٹی کے حوالے سے حکومت پر مصطفی نواز کھوکھر نے لگائے الزامات
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق، چیئرمین سینٹ کمیٹی برائے ہیومن رائٹس کمشن مصطفٰی نواز کھوکھر نے حکومت پر الزام لگایا ہے کہ حکومت ہیومن رائٹس کے متعلق بالکل بھی سنجیدہ نہیں ہے . ہم جب بھی اس مسئلہ پر آواز بلند کرنے کی کوشش کی حکومت نے اس کمیٹی کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی ہے .

ان کا کہنا تھا کہ جب سے عمران خان کی حکومت اقتدار میں آئی ہے . یہ کمشین بالکل غیر فعال ہے . اور ہمارے باربار آواز اٹھانے اور اقدام کرنے کے باوجود اس پر کچھ نہیں کیا .

ہماری بار بار اس اشو پر کوشش کے باوجود اور حکومتی رویے سے مایوسی کے بعد ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ عمران خاں کی حکومت ہیومن رائٹس کمیشن کو یہ حکومت اب بالکل ختم کرنا چاہتی ہے .

ادھر پیپلز پارٹی اور اپوزیشن اتحاد کے درمیان شدید اختلاف پایا جاتا ہے. خصوصا سینٹ مین اپوزیشن لیڈر منتخب ہونے پر دونوں کے درمیاں شدید لفظی جنگ بھی جاری ہے . اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے لیڈر آف اپوزیشن سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں اسپیکر اسد قیصر نے یوسف رضا گیلانی کو لیڈر آف اپوزیشن سینٹ منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔اسد قیصر نے کہاکہ پارلیمنٹ کی بالا دستی کے لیے جمہوری قوتوں کو کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ انتخابی اصلاحات کے لیے اراکین پارلیمنٹ پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے،

آئینی اور انتخابی اصلاحات میں پارلیمنٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ھو گا۔قائد حزب اختلاف سینٹ یوسف رضا گیلانی نے اسپیکر کا شکریہ ادا کیا۔یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ جمہوریت کا تسلسل اور قومی معاملات پر یکجا موقف سے ملک کو درپیش مسائل حل کیے جا سکتے ہی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.