مسنگ پرسن معاملہ حل ہونے کے قریب ، اہم پیش رفت ، 4000افراد کا معاملہ سامنے آگیا

0
51

لاہور : مسنگ پرسن معاملہ حل ہونے کے قریب ، اہم پیش رفت ، 4000افراد کا معاملہ سامنے آگیا، ذرائع کے مطابق 4 ہزارپاکستانیوں کے دھوکہ دہی سے اسمگل کرکے پاکستان سے باہر بھیجنے والا عالمی انسانی سمگلر ایف آئی اے کے شکنجے میں‌پھنس گیا ، اطلاعات کےمطابق گوجرانوالہ: پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث انٹرنیشنل گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث انٹرنیشنل گروہ کے سرغنہ فیصل مالک کو گرفتار کرلیا، ملزم کا نام وزارت داخلہ کی ریڈ بک میں شامل تھا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے رائے نصر اللہ کے مطابق ملزم کے خلاف گوجرانوالہ میں 6، گجرات میں 28 ، لاہور میں 14، اسلام آباد اور فیصل آباد میں بھی ایک، ایک مقدمہ درج ہے۔

پریشانی کی بات یہ ہے کہ پاکستان میں بعض قوتیں پاکستانی اداروں پر مسنگ پرسنز کا الزام لگاتی ہیں لیکن آج تک ان نام نہاد قوتوں نے اس صورت حال کا کبھی جائزہ نہیں لیا کہ ہزاروں کی تعداد میں پاکستانیوں کو غیرقانونی طریقے سے پاکستان سے باہر بھیجا گیا ہے وہ کہاں ہیں ،ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کے گروہ میں ایرانی اور ترکش افراد بھی شامل ہیں، گرہ اب تک 4 ہزار سے زائد افراد کو مختلف ممالک میں اسمگل کرچکا ہے۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کئی عرصے سے بیرون ملک روپوش رہا اور اکثر ایف آئی اے افسران کو دھمکی آمیز کالیں بھی کرتا تھا، ملزم سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Leave a reply