
اداکار ہمایوں سعید ایک کامیاب پرڈیوسر بھی ہیں ان کی اہلیہ ثمینہ اور بیٹی ثناء مل کر ایک پروڈکشن ہائوس چلاتی ہیں. سب جانتے ہیں کہ ہمایوں سعید اپنی اہلیہ اور بیٹی سے بہت محبت کرتے ہیں، حال ہی میں ہمایوں سعید نے ایک اخبار کو انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ میری اہلیہ بہت اچھا کھانا بناتی ہے ، میںاس کے ہاتھ کی بنی ہر چیز کھاتا ہوں ، انہوں نے کہا کہ ثمینہ کو ڈسپلن بہت زیادہ پسند ہے لیکن میرا مسئلہ یہ ہے کہ میںنے جو چیز جہاں استعمال کی وہیں چھوڑ دی، جیسے کہ تولیہ استعمال کرنے کے بعد اسکو صوفے پر پھینک دیتا ہوں، کمرے سے باہر نکلا ہوں تو اے بند نہیںکرتا یا اے لگا ہو تو دروزاہ کھول کر بھول جاتا ہوں ، واش روم کی لائٹ کھلی چھوڑدیتا ہوں
،ایسی باتوں میری ثمینہ کے ساتھ بحث ہوجاتی ہے. ہمایوں سعید نے کہا کہ میری اہلیہ ثمینہ نے ہمارے شادی کے ابھی تک کے سفر میں میرا ہر قدم پر میرا ساتھ دیا ہے. اس لئے میں اسکو بہت زیادہ عزت دیتا ہوں، میری دعا ہے کہ اگلے جنم میں بھی میری شادی ثمنیہ کے ساتھ ہو یاد رہے کہ ہمایوں سعید کی شادی ثمینہ سے نوے کی دہائی میں ہوئی ، جب وہ شوبز میں آئے اس سے پہلے ہی شادی کر چکے تھے.