
پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار اور میزبان فہد مصطفیٰ نے ساتھی اداکار ہمایوں سعید کو تمغہ امتیاز ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔
باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فہد مصطفیٰ نے ہمایوں سیعد کی ایوان صدر میں لی گئی تصویر شئیر کرتے ہو ئے لکھا کہ اپنے کام میں ماہر لوگوں کو عوامی پزیرائی ملے تو خوشی ہوتی ہے۔
It feels so right when right people gets acknowledged ♥️im so happy for you @iamhumayunsaeed bhai you have been an inspiration and will remain one always for me 💋ab milengay to pappi banti hai 😜Proud of you! pic.twitter.com/tO5aFUb52j
— Fahad Mustafa (@fahadmustafa26) March 25, 2021
انہوں نے لکھا کہ ہمایوں بھائی آپ کو تمغۂ امتیاز ملنے پر بے حد خوشی ہوئی ہے آپ ہم سب کیلئے متاثر کن شخصیت ہیں اور رہیں گے ہمیں اپ پر فخر ہے-
فہد مصطفیٰ نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ اب ملیں گے تو پپّی بنتی ہے۔
واضح رہے کہ ایوان صدر اور چاروں صوبوں کے گورنر ہاوسز میں اعزازات کی تقسیم کے لیے تقاریب منعقد کی گئیں جن میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور صوبائی گورنروں نے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات پر گزشتہ سال نامزد ہونے والی شخصیات کو اعزازات سے نوازا جن میں ادکاروں، فن کاروں اور فن و ادب س تعلق رکھنے والوں کی نمایاں تعداد شامل ہے۔
ان تقاریب میں 23 شخصیات کو ستارہ شجاعت، 8 کو ستارہ امتیاز، 21 کو تمغہ شجاعت، 8 کے لیے تمغہ امتیاز، 6 کو نشان امتیاز، 3 کو ہلال امتیاز، ایک کے لیے ہلال قائد اعظم، ایک کو ستارہ پاکستان، 6 کو ستارہ قائد اعظم، ایک کو تمغہ پاکستان، ایک کو تمغہ قائد اعظم جبکہ 14 شخصیات کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا-