کم سے کم بارہ جماعتیں ہماری بیٹیوں کا حق ہے ہمایوں سعید کی تعلیم سے محروم لڑکیوں کی حمایت
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید تعلیم ر سے محروم لڑکیوں کی حمایت میں سامنے آ گئے اداکار نے والدین سے گذارش کی ہے کہ اپنی بیٹیوں کو اسکول بھیجیں انہیں اس حق سے محروم نہ کریں
باغی ٹی وی :معروف اداکارہمایوں سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے تعلیم جیسے بنیادی حق سے محروم لڑکیوں کے بارے میں کہا کہ پاکستان میں آج بھی 2 کروڑ 80 لاکھ بچے تعلیم کی نعمت سے محروم ہیں جب کہ تعلیم سے محروم ان بچوں میں 1 کروڑ 30 لاکھ یعنی اکثریت لڑکیوں کی ہے
https://www.instagram.com/p/B9dkXuSp2v8/?igshid=1qsfx8fgite3l
ہمایوں سعید نے کہا کہ حکومتی ادارے اور سیاسی نمائندگان پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں کی فراہمی کو یقینی بنا کر اور والدین اپنی بچیوں کو سکول بھیج کر پاکستان کی ہر بیٹی کا مستقبل محفوظ کر سکتے ہیں اپنی بیٹیوں کو اسکول بھیجیں انہیں اس حق سے محروم نہ کریں
اداکار نے کہا کہ کم سے کم بارہ جماعتیں ہماری بیٹیوں کا حق ہے اور انہیں یہ حق دلانا ہمارا فرض ہے اس لیے میں پھر کہوں گا کہ والدین اپنی بیٹیوں کو اسکول ضرور بھیجیں انہوں نے مداحوں سے کہا پی وائے سی اے کے اس پیغام کو ضرورآ گے شئیر کرنے کا بھی کہا
ہمایوں سعید نے اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا پاکستان میں اس وقت 13 ملین بچے تعلیم سے محروم ہیں جن میں اکثریت لڑکیوں کی ہے انہوں نے کہا ہم مل کر اس کو بدل سکتے ہیں انہوں نے لکھا کم سے کم 12 جماعتیں ہماری بیٹیوں کا حق ہے
انہوں نے ہیش ٹیگ کم سے کم بارہ جماعتیں بھی استعمال کیے