پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید کی عمران اشرف کے بیٹے کے ساتھ خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
باغی ٹی وی : ہمایوں سعید نے عمران اشرف اور کرن عمران کی دوسری ویڈنگ اینورسری کے موقع پر سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر شئیر کی ہے جس میں انہوں نے عمران اشرف کے بیٹے روہم کو باہوں میں لیا ہوا ہے-
https://www.instagram.com/p/CCyqye7pK6P/
یہ تصویر عمران اشرف کے بیٹے روہم اشرف کے پیدائش کے کچھ وقت بعد کی ہے۔
تصویر پوسٹ کرتے ہوئے ہمایوں سعید نے عمران اشرف اور اُن کی اہلیہ کرن اشرف کو شادی کی دوسری ویڈنگ اینورسری کی مبارکباد دی اور لکھا کہ مجھے یاد ہے کہ جب روہم کی پیدائش ہوئی تھی تو عمران اشرف نے مجھ سے وعدہ کیا تھا کہ سوشل میڈیا پر اُن کے بیٹے کی پہلی تصویر میں پوسٹ کروں گا۔
اداکار نے لکھا کہ لہذا وعدہ پورا کرتے ہوئے میں روہم کے پیدائش کے وقت کی پہلی تصویر آج پوسٹ کر تے ہوئے یہاں پہلی بار آپکے ساتھ ان کے بیٹے روہم کا تعارف کروا رہا ہوں۔
اُنہوں نے اپنے پیغام میں عمران اشرف اور اُن کے اہلخانہ کی خوشیوں سے بھرپور زندگی کے لیے بھی دُعا کی۔
واضح رہے کہ عمران اشرف اور کرن عمران کی 2018 میں شادی ہوئی تھی اور گزشتہ سال اُن کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام روہم اشرف ہے۔