ہم نے ہمیشہ قومی اداروں کا احترام کیا،حمزہ شہباز کا مریم کی غیر موجودگی میں اجلاس سے خطاب
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا
اجلاس میں خوشاب کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا،اجلاس میں پرویز رشید، خرم دستگیر ، سعد رفیق، برجیس طاہر، رانا تنویر ،عطا اللہ تارڑ شریک ہوئے اجلاس میں پی ڈی ایم کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال، پیپلز پارٹی کے حالیہ بیانات کا جائزہ لیا گیا ن لیگی پارلیمانی بورڈ اجلاس میں وزیر اعظم کی جانب سے عدلیہ مخالف بیان کی مذمت کی گئی، ن لیگی رہنماوَں نے اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ قومی اداروں کا احترام کیا ہے،ن لیگی پارلیمانی بورڈ اجلاس میں پنجاب بھر میں ہونے والے ضمنی انتخابات کی مشاورت کی گئی
مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کا اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت اجلاس#baaghitv #pakistan #lahore #pmln @pmln_org pic.twitter.com/yws2bscSQw
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) April 5, 2021
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ مہنگائی بے روز گاری اور حکمرانوں کی ناقص معاشی پالیسیوں کی وجہ سے عوام فاقوں پر مجبور ہیں اور خودکشیاں کررہے ہیں جبکہ وزیر اعظم کہتا ہے کہ یہ کوئی مہنگائی نہیں اس سے بڑھ کر اور کیا ظلم ہے، وزیر اعظم کبھی بنی گالہ سے باہر نکلے ہوں عوام میں آئے ہوں تو انہیں مہنگائی کا اندازہ ہو، پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے عوامی مسائل پر سیاسی جماعتیں اس نااہل کرپٹ اور عقل سے عاری حکومت کا محاسبہ کرکے منطقی انجام تک پہنچائیں گے .
ن لیگ کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز شریک نہیں ہوئیں، مریم نواز کی اجلاس میں عدم موجودگی پر کئی سوالات اٹھنے لگے ہیں، ن لیگ میں اختلافات کی خبروں کو تقویت مل رہی ہے ،بظاہر تو ن لیگ کو ایک کہا جا رہا ہے لیکن اندرون خانہ بہت کچھ چل رہا ہے، دو روز قبل بلاول کے بیان کہ ہم اپوزیشن لیڈر سے رابطہ کریں گے نے ن لیگ میں اختلافات کے بیانیے کو تقویت دی ہے،
نواز شریف کا مریم نواز سے رابطہ، اہم ہدایات دے دیں،مریم سے ایک اور اہم شخصیت کا بھی رابطہ