ہم سب سپریم کورٹ کے فیصلے کے پابند ہیں،لاہور ہائیکورٹ

0
20
high court

ہم سب سپریم کورٹ کے فیصلے کے پابند ہیں،لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

جسٹس ملک شہزاد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے5 رکنی بینچ نے معاملہ لارجر بینچ کو بھجوایا تھا،پانچ رکنی بینچ نے کہا تھا کہ قانونی سوالات ہیں جنہیں لارجر بینچ کو دیکھنا چاہیے،سپریم کورٹ نے جن قانونی سوالات کی نشاندہی کی لارجربینچ نے اس پرکیا فیصلہ کیا ہم سب سپریم کورٹ کے فیصلے کے پابند ہیں، صرف یہ بتایا جائے کہ سپریم کورٹ میں کیس کا میرٹ کیا تھا، عدالتیں میرٹ کی بنیاد پرنمٹائی جانے والے سپریم کورٹ کے فیصلوں کی پابند ہیں، سرکاری وکیل نے عدالت میں کہا کہ عدالتیں سپریم کورٹ کے ہر فیصلے کی پابند ہیں،

جسٹس ملک شہزاد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس کیس میں سپریم کورٹ کا تو کوئی حکم نہیں ہے،پنجاب حکومت نے خود سپریم کورٹ میں نئی جے آئی ٹی بنانے کا جواب دیا قانون میں صوبائی حکومت ایک دفعہ ہی جے آئی ٹی کی تشکیل کرسکتی ہے،معاملہ جب سپریم کورٹ میں تھا یہ سوال اس وقت وہاں اٹھایا جانا چاہیے تھا ،اگر فریقین رضامندی ظاہر کردیں اور وہ قانون کی منشاکےخلاف ہو تو کیا ہوگا؟

سانحہ ماڈل ٹاون کا مبینہ ملزم ہوں،جان کو خطرہ،بلٹ پروف گاڑی واپس کی جائے، سابق آئی جی پنجاب عدالت پہنچ گیا

سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مبینہ ملزم،سابق آئی جی پنجاب کو بلٹ پروف گاڑی نہ دی تو …عدالت کا بڑا حکم

سانحہ ماڈل ٹائون، دوسری جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف درخواست پرسماعت، چیف جسٹس کا بڑا حکم

سانحہ ماڈل ٹاؤن کی دوسری جے آئی ٹی کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی

Leave a reply