ہم نے اب تمہارے گریبان میں ہاتھ ڈال دیا ہے،مولانا فضل الرحمان

0
40

سربراہ پی ڈی ایم قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان نے پشاور میں مہنگائی مارچ سے خطاب کیا ہے

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت،عوامی اختیار، فوج کو خود مختار دیکھنا چاہتے ہیں۔ موجودہ حکومت کٹھ پتلی حکومت ہے،جبکہ عمران خان غیروں کے ایجنٹ تو ہوسکتےہیں عوام کے نمائندہ نہیں نوجوان نسل کوگمراہ کرنےکی کوشش کی گئی، موجودہ حکومت کٹھ پتلی حکومت ہے، جس نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا ہے، حکمرانوں نے معیشت کوعالمی مالیاتی اداروں میں گروی میں رکھوادیا، ملک میں روزانہ کی بنیاد پر مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے مہنگائی کی وجہ سے لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں تین سال میں دو طرح کی قانون سازیاں کی گئی، حکمرانوں نے کشمیر کو بیچ کر ڈکار بھی نہیں لیا اب یہ لوگ ریاست مدینہ کے نعرے کے پیچھے چھپنا چاہتے ہیں، ہم نے اب تمہارے گریبان میں ہاتھ ڈال دیا ہے، ہم اس ملک میں جمہوریت اور عوام کے اختیار کی بات کرتے ہیں

https://twitter.com/CM_AkramDurrani/status/1462029488020234241

ن لیگی رہنما، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مہنگائی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے نظام کوآئین کے تحت چلانا ہوگا ،مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،قانون سازی کےلیےمشترکہ اجلاس بلایاگیا،دھمکیوں سےہونےوالی قانون سازی کامیاب نہیں ہوسکتی، وزیراعظم نے تاریخ کا سب سے بڑا ریلیف پیکیج دینے کا دعویٰ کیا،چینی ڈیڑھ سو روپے فی کلو ہے وزیراعظم کے پیکیج کے اعلان سے پہلے چینی 120روپے کلو تھی،آٹا فی کلو80 اورگھی 360 روپے کلو ہو گئی ہے،آلو 72 اور پیاز 62روپے کلو بک رہا ہے 3دن میں ایک عام گھر میں3 ہزار روپے کا اضافی بوجھ پڑا، تشویشناک بات وزیراعظم اور وزر اکا جھوٹ بولنا ہے،ایوان کو جان بوجھ کر مفلوج کر دیا گیا، وزیراعظم نے کہا چوروں سے ہاتھ نہیں ملاوں گا،مسلم لیگ ن پر کرپشن کا ایک کیس ثابت نہیں کر سکا،الزامات لگاتے ہوئے وزیراعظم کو شرم نہیں آتی،وزیراعظم الزامات لگانے کی بجائے کارروائی کریں،چیلنج کرتا ہوں ہم پر ایک روپیہ کرپشن ثابت کریں،خاندانوں کی باتیں کرنے کی بجائے احتساب کریں نیب چیئرمین اور الیکشن کمشین کے ممبران کی تقرری کا عمل رکا ہوا ہے ، ملک کے مسائل کا حل فوری اور شفاف الیکشن میں ہے، حکومت کو عوامی مسائل کی پرواہ نہیں ہے

مت بھولو کہ عمران خان مافیا کے خلاف 24 سال جہاد کرنے کے بعد نہ صرف وزیرِاعظم بنا بلکہ کرپشن کی چٹانوں سے ٹکرایا، عون عباس

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

‏تنخواہ اور پینشن ایک روپیہ نہیں بڑھائی ، پٹرول 25 روپے مہنگا کرکے بتا دیا سلیکٹڈ کے دل میں اس قوم کے لئے کتنا درد بھرا ہوا ہے، جاوید ہاشمی

25 روپے اضافے جیسے عوام دشمن اقدام کا دفاع کوئی منتخب وزیر نھیں کرسکتا یہ فریضہ باہر سے لائے گئے پراسرارمشیر ھی کر سکتے ، سلمان غنی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد، بڑا مطالبہ سامنے آ گیا

میرے پاکستانیو….رات کے اندھیرے میں پٹرول بم گرا دیا گیا،ریٹ‌ ڈالر کے قریب پہنچ گیا

خطے میں سب سے زیادہ سستا پٹرول پاکستان میں ہے،وزیراعظم

Leave a reply