حرمتِ رسول ﷺ کے تحفظ کیلئے صدر مملکت کی عالمِ اسلام کے رہنماؤں سے اپیل

0
47

حرمتِ رسول ﷺ کے تحفظ کیلئے صدر مملکت کی عالمِ اسلام کے رہنماؤں سے اپیل

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عئد میلادالنبی ﷺ کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ عید میلادالنبی ﷺ کے مبارک موقع پر آپ سب کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ،

صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ آپ ﷺ کی بدولت جہالت اور ظلم و جبر کے اندھیروں کا خاتمہ ہوا ، آپ ﷺ کی بدولت دنیا کی عدل و انصاف، مساوات اور رحمت کے نور سے آبیاری ہوئی ، پوری انسانیت کی فلاح یقیناً آپ ﷺ کی سنت ِ طیبہ کی پیروی میں ہے، اسلام کو صحیح طور پر سمجھنے اور سمجھانے کے لئے سیرت پاک ﷺ کو پیشِ نظر رکھنا اور اس پر عمل کرنا انتہائی ضروری ہے،

صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ دورِ اول میں لوگوں کو اسلام کی طرف راغب کرنے کا باعث قرآنِ پاک اور رسول اللہ خاتم النبیینﷺ کی شخصیت ہی تھی، آپ ﷺ کی حیاتِ طیبہ سے ہمیں امن، بھائی چارے اور باہمی احترام کا درس ملتا ہے، آپ ﷺ نے غلاموں، عورتوں اور بے سہارا لوگوں کو حقوق دیے اور بین المذاہب ہم آہنگی کی بنیاد ڈالی، پیغمبرِاسلام ﷺ کے اسوۂِ حسنہ اور انکی تعلیمات کا عکس ہماری زندگی میں نظر آنا چاہیے،

صدر عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ مغرب میں حضورﷺ کی شان میں اہانت اور گستاخی کے قابلِ مذمت واقعات پر دنیا بھر کے مسلمانوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے، ایسے اقدامات نفرت اور تقسیم کا باعث بنتے ہیں اور بین المذاہب امن اور مکالمے کی روح کے خلاف ہیں،• عالمِ اسلام کے رہنماؤں سے اپیل کروں گا کہ حرمتِ رسول ﷺ کے تحفظ کیلئے ایک متفقہ مطالبہ عالمی اداروں کے سامنے پیش کریں ،ہمیں اسلاموفوبیا سے نمٹنے اور اسلام کے حقیقی پیغام کو اجاگر کرنے کیلئے حضورﷺ کی حیات طیبہ اور قرآن ِپاک کے پیغام کو دنیا بھرمیں عام کرنا ہو گا ،

پاکستان میں جشن عید میلادالنبی،توپوں کی سلامی،گلیاں بازار سج گئے

صدر عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیشِ نظرہم سب کو سخت احتیاط برتنے کی ضرورت ہے، عیدمیلاد النبی ﷺ کی تمام تقریبات میں احتیاطی تدابیر کو اختیار کیا جائے ،

وہ کیسا عاشق ہوگا جو آقاﷺ کی بات نہ مانے؟ علامہ طاہر اشرفی

Leave a reply