حریت کی اپیل، کشمیریوں کا آج جمعہ کو کرفیو توڑنے کا اعلان

0
24

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارت کی پابندیاں 19ویں روز بھی جاری ہیں، کشمیر میں مکمل کرفیو ہے، حریت رہنماؤں کی اپیل پر بعد نماز جمعہ اقوام متحدہ کےدفتر تک مارچ ہو گا اوردنیا کو باور کرایا جائے کہ کشمیریوں کو بھارت کا غاصبانہ فیصلہ قبول نہیں ،

کشمیر میں ادویات،خوراک کی قلت، عالمی برادری توجہ دے، ترجمان دفتر خارجہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا انیسواں روز آج جاری ہے،جموں کشمیر میں چپے چپے پر بھارتی فوج کی چوکیاں قائم ہیں ۔بھارتی فوج کی جانب سے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیاجارہاہے جبکہ ہزاروں کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا ہے ،

کشمیر میں افغانی طالبان آ رہے ہیں ،ہدف دہلی بھی ہو سکتا ہے، بھارت کی چیخ و پکار

مقبوضہ کشمیر میں مکمل کرفیو نافذ ہے ،تمام تعلیمی ادارے بند ہیں، کاروباری مراکز کو تالے لگے ہوئے ہیں، انٹرنیٹ و موبائل سروس بھی بند ہے،کشمیریوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں. کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد مودی سرکار نے حریت رہنماؤں سمیت کشمیر کے سیاسی لیڈروں کو بھی گرفتار و نظر بند کر رکھا ہے. اس کے باوجود کشمیری بھارت سرکار کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، بارہمولا میں بھارتی فوج نے دو کشمیری شہید کئے، درجنوں‌ کشمیری نوجوانوں کو پیلٹ گنوں سے زخمی کیا گیا، ہزاروں کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا، گھروں میں چھاپوں کے دوران کشمیری خواتین کے ساتھ بھی دست درازی کی گئی.

بھارت کے ساتھ جنگ میں پاکستان کو کسی کی مدد کی ضرورت نہیں، بھارت کے ہوش اڑا دینے والی خبر آ گئی

حریت رہنماؤں نے آج جمعہ کو اقوام متحدہ کے دفتر کےسامنے بھارتی مظالم کیخلاف مارچ کی کال دے رکھی ہے۔ حریت قیادت کا کہنا ہے کہ بچے، خواتین،نوجوان اور بوڑھے سب بھارت مخالف مظاہروں میں حصہ لیں تاکہ دنیا کوپیغام جائے کہ کشمیری بھارت سے آزادی چاہتے ہیں ،کشمیریوں کی جانب سے سرینگر میں اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کے دفتر تک مارچ ہو گا،’

مودی کے خلاف وزیراعظم عمران خان کا بڑا اعلان، کیا کہا؟ بھارت ہوا پریشان

دوسری جانب بھارتی فوج نے کشمیر میں کرفیو مزید سخت کر دیا ہے، کشمیریوں کے احتجاج کو ناکام بنانے کے لئے سڑکوں اور گلیوں میں جگہ جگہ پر رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں ۔ موبائل سروس بند، انٹرنیٹ معطل، خوراک اور ادویات کی کمی کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ جوان ہے.

Leave a reply