مقبوضہ کشمیر، مسلسل نظربندی کے سبب حریت قائد سید علی گیلانی کی صحت سخت خراب

آل پارٹیز حریت کانفرنس جموں کشمیر کے چیئرمین سید علی گیلانی کی طبیعت مسلسل نظربندی کے سبب سخت خراب ہو گئی ہے۔ بزرگ لیڈر پچھلے دس سال سے زائد عرصہ سے اپنی رہائش گاہ پر نظر بندہیں اور انہیں نماز جمعہ اور عیدین کی نمازوں‌ تک کی ادائیگی کی اجازت نہیں دی جاتی۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حریت قائد سید علی گیلانی پچھلے چند دن سے علیل ہیں اور طویل عرصہ سے جاری مسلسل نظربندی سے ان کی صحت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ حریت کانفرنس کے ترجمان نے پارٹی چیئرمین کی گرتی ہوئی صحت پر سخت تشویش کا اظہا رکیا ہے۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سید علی گیلانی نہ تو سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لے سکتے ہیں اور نہ ہی وہ اپنے رشتہ داروں اور خیر خواہوں کی خوشی، غمی میں شریک ہوپاتے ہیں۔ حریت کانفرنس نے ان کی غیر قانونی نظربند ی کی شدیدمذمت کی ہے اور ان کی فی الفور رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ سید علی گیلانی کی طرح بھارت نے دیگر حریت لیڈروں‌ کی سیاسی سرگرمیاں بھی محدود کر رکھی ہیں اور انہیں بھی مسلسل نظربندیوں‌ اور گرفتاریوں‌ کا سامنا ہے.

Comments are closed.