شوہر نے بیوی کے آشنا کے ٹکڑے کرکے کچرے میں پھینک دیئے

0
14
crime

اترپردیش: شوہر نے بیوی کے آشنا کے ٹکڑے کرکے کچرے میں پھینک دیئے۔

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر غازی آباد میں پیش آیا جہاں ایک شوہر کو اپنی بیوی کے غیر مرد سے تعلق ہونے کا انکشاف ہوا اور اس نے بیوی کے دوست اکشے کو قتل کرکے اس کی لاش کے ٹکڑے کیے اور کچرے پر پھینک دیئے-

4 بچوں کا باپ گھر سے آفس جاتے ہوئے پراسرار طور پرلاپتا

پولیس کے مطابق شوہر کی غیر موجودگی میں اکشے گھر میں آیا اور اس کی بیوی کی جانب سے چائے بنائی گئی جو بچی پر گری اور اس کا پاؤں جل گیا شوہر گھر آنے کے بعد بیٹی کو مرہم پٹی کیلئے اسپتال لے گیا اور جہاں اس نے منصوبہ بناتے ہوئے اپنی بیوی کو فون کرکے اکشے کو گھر پر کام کاج کروانے کے لیے بلانے کا کہا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جب اکشے گھر پہنچا تو دلبرادشتہ شوہر نے اس کا گلا کاٹ کر پہلے اسے قتل کیا اور پھر جسم کے ٹکڑے کر کے بوری میں ڈال کر کچرے میں پھینک دیے۔

بھارتی وزیراعظم مودی کی تقریب میں پہنچا ایک شخص بندوق لے کر

پولیس کے مطابق کچھ لوگوں کی جانب سے کچرے میں جسم کے حصوں کو دیکھا گیا جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتا کرلیا اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Leave a reply