fbpx

حوثیوں کا سعودی عرب میں گھس کر بڑے حملے کا دعویٰ

حوثیوں کا سعودی عرب میں گھس کر بڑے حملے کا دعویٰ

باغی ٹی وی : یمن کے حوثی باغیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے افواج کے ڈرون یونٹ نے شاہ خالد ائربیس کو نشانہ بنایا ہے۔

یمن کے باغی گروپ کے ترجمان یحی سریع کے بیان کے مطابق یمن کے دو ڈرونز نے سعودی عرب کے اندر گھس کر خمیس مشیط میں واقع شاہ خالد ائربیس کو نشانہ بنایا ہے۔

حوثی ترجمان نے بتایا کہ ان کی فوسز نے قاصف کے ٹو قسم کے دو ڈرونز‍ نے شاہ خالد ائربیس پر اپنے اہداف کو بڑی مہارت کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔

ان کے مطابق شاہ خالد ائیربیس پر حملہ ایک جوابی کاروائی ہے . ۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملہ سعودی اتحاد کے محاصرہ جاری رکھے جانے اور بمباری کر کے وسیع پیمانے پر نقصان پہنچانے کے خلاف ردعمل کے طور پر کیا گیا۔

چند دن پہلے بھی جنوبی سعودی عرب کے علاقے جیزان کے محاذ پر جارح سعودی اتحاد کے ٹھکانوں پر حوثی باغیو ں نے شدید حملہ کرکے اتحاد کو نقصان پہنچایا تھا
حوثی باغیوں نے جنوبی سعودی عرب کے جیزان محاذ پر سعودی اتحاد کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس میں سعودی اتحاد کے پندرہ فوجی اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا ۔

اس کارروائی میں جیزان کے محاذ پر پیش قدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے جارح سعودی اتحاد کو بھاری نقصان پہنچایا جس کے نتیجے میں سعودی اتحاد کے فوجی اپنا جنگی ساز و سامان چھوڑ کر فرار ہوگئے

خیال رہے یمن کی منتخب حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد یمن کے حوثی باغیوں کے خلاف ک سعودی اماراتی اتحاد کی جانب سے امریکہ کی نگرانی میں شروع کی جانے والی جنگ اپنے ساتويں سال میں داخل ہوگئی ہے۔اوراس میں اب تک یمن کی تباہی بڑے پیمانے پر ہوئی ہے .

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.