حسین نواز نے حکومت کو کیا "واٹس ایپ” پر میسج، مریم اورنگزیب پریشان

حسین نواز نے حکومت کو کیا "واٹس ایپ” پر میسج، مریم اورنگزیب پریشان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹے حسین نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس واٹس ایپ کی ہیں، حکومت کو واٹس ایپ کے ذریعے رپورٹ پہنچائی گئی ہے.

لندن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حسین نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹس ہائیکورٹ اور حکمرانوں کے پاس پہنچا دی گئی ہیں، اس کے باوجود ان کی صحت پر سیاست کرنا شخصی انتقام کے سوائے کچھ نہیں ہے۔ نواز شریف کی تازہ ترین رپورٹس میڈیکل بورڈز کے پاس بھی ہیں۔

حسین نواز کا مزید کہنا تھا کہ میرے والد کی خرابی صحت میں میں کوئی ابہام نہیں ہے۔ وزیراعظم عمران خان شخصی انتقام لے رہے ہیں۔ جو رپورٹ ہائیکورٹ میں پیش ہوئیں، وہی حکومت کے پاس بھی گئیں۔ عمران خان کو ملکی مسائل کے بجائے نواز شریف اور ان کی بیٹی نظر آتے ہیں، انھیں ان ہتھکنڈوں کو چھوڑ کر عوام پر توجہ دینی چاہیے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کے موقع پر ن لیگ کی جانب سے شدید تنقید کی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ وارنٹ واٹس ایپ پر دکھائے گئے، اب وہی ن لیگ خود نواز شریف کی رپورٹس واٹس ایپ کے ذریعے حکومت کو بھجوا رہی ہے.

مسلم لیگ ن کی ترجمان نے واٹس ایپ پر حکومتی اقدامات کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور کہا تھا کہ دو وزیراعظم واٹس ایپ کی وجہ سے گرفتار کئے گئے، 9 اکتوبر کو مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ ہاں پرتوجج کے تبادلے بھی واٹس ایپ پرکیے جاتے ہیں،منتخب وزیراعظم نوازشریف کے خلاف جے آئی ٹی واٹس ایپ پر بنی اور منتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے وارنٹ واٹس ایپ پر موصول ہوئے، پورا ملک ہی واٹس ایپ پر چل رہا ہے،

Comments are closed.