حوثی باغیوں نے پھر حملہ کردیا ، عرب اتحاد کا الگ دعوٰی

0
20

حوثی باغیوں نے پھر حملہ کردیا ، عرب اتحاد کا الگ دعوٰی
باغی ٹی وی : عرب اتحادی افواج نے سعودی شہر خمیس مشیط پرحوثی باغیوں کے ڈرون حملے کو ناکام بنا دیا۔

رپورٹ کے مطابق حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی شہر پر خمیس مشیط کو ڈرونز کے ذریعےنشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تاہم ڈرون کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔ عرب اتحادی افواج کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے کئے گئے ڈرون حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

– وزارت نے عالمی برادری سے کہا ہے کہ وہ ایسے بار بار حملوں کیخلاف فوری اور فیصلہ کن موقف اپنائے ، ایسے حملوں سے سعودی عرب کی سلامتی و استحکام کو خطرہ لاحق ہوا ہے ، حالیہ دنوں میں ایسے مسلسل حملوں نے کشیدگی کو شدید کردیا ہے جوکہ خطے کی سلامتی و استحکام کو اس ملیشیا کی طرف سے لاحق خطرات کے ثبوت و شواہد کا نیا سلسلہ ہے –

وزارت نے ایسے دہشت گرد حملوں کیخلاف متحدہ عرب امارات کی طرف سے سعودی عرب کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے سعودی عرب کی سلامتی و استحکام کا لاحق کسی بھی خطرے کیخلاف غیرمتزلزل عزم و حمایت کا اعادہ کیا اور سعودی عرب کی جانب سے اپنے شہریوں اور مقیم افراد کی حفاظت کیلئے کیئے جانے والے کسی بھی اقدام کی مکمل حمایت بھی کی ہے – وزارت نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہے ، سعودی عرب کیخلاف کوئی بھی خطرہ متحدہ عرب امارات کی سلامتی اور استحکام کیخلاف تصور ہوگا

یہ امر قابل ذکر ہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے یمن کی سرحد سے متصل سعودی شہروں کو میزائل یا ڈرون حملوں کے ذریعے ماضی میں متعدد بار نشانہ بنایا جاتا رہا ہے جن کو عرب اتحادی افواج اکثر ناکام بنا دیتی ہیں.

Leave a reply