یمن: حوثیوں کا آپریشنل روم تباہ کردیا گیا
یمن میں سعودی اتحاد کے طیاروں نےصعدہ صوبے کے ضلع کتاف میں باغی حوثی ملیشیا کے ایک کیمپ کو نشانہ بنایا۔ اس دوران عسکری آپریشن روم تباہ کر دیا گیا
کتاف میں عسکری میڈیا سینٹر کے مطابق اتحادی طیاروں نے حوثیوں کے گڑھ کتاف ضلع میں عسکری کیمپ پر پانچ فضائی حملے کیے۔کتاف ضلع میں یمن کی سرکاری فوج مسلسل پیش قدمی کو یقینی بنا رہی ہے۔ اس دوران یمنی فوج کو اتحادی فورسز کی سپورٹ حاصل ہے۔
کیمپ پر حملے کے نتیجے میں درجنوں حوثی عناصر مارے گئے۔ ان افراد کو کتاف میں لڑائی کے محاذوں پر کمک کے طور پر بھیجے جانے کی تیاریاں کی جا رہی تھیں۔
کتاف میں عسکری میڈیا سینٹر نے حوثیوں کے کیمپ کو نشانہ بنانے کے سلسلے میں ہونے والے فضائی حملوں کا ایک وڈیو کلپ بھی جاری کیا ہے۔