حوثیوں نے سعودی عرب پر ایک اور ڈرون حملہ کردیا

حوثیوں نے سعودی اتحاد پر ایک اور ڈرون حملہ کردیا

باغی ٹی وی : سعودی اتحاد نے ایک اور بمبار ڈرون مار گرایا ہے . یمن میں عرب عسکری اتحاد نے حوثی باغیوں کا ایک بمبار ڈرون تباہ کرکے سعودی عرب پر حملے کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی۔

عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ حوثی باغیوں نے سعودی عرب میں شہری آبادی پرحملے کے لیے ایک بمبار ڈرون مملکت کی طرف چھوڑ تاہم عرب اتحادی فوج نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بمبار ڈرون کو مار گرایا۔العربیہ کے مطابق ترجمان نے حوثی باغیوں کی طرف سے ڈرون طیاروں‌کے حملے کوبین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی قرا دیتے ہوئے عالمی اداروں سے حوثیوں‌کی دہشت گردی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

سعودی عرب نے یمن کے خلاف اتحاد قائم کیا ہے جس میں یمنی حوثی باغیوں کے خلاف جنگ جاری ہے . کئی سال گزر جانے کے باوجود یہ جنگ جاری ہے . اور دونوں جانب فتح کے دعوے کیے جاتے ہیںِ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.