حوثیوں نے یمن میں میزائل حملے سے بڑی تباہی مچا دی

0
22

حوثیوں نے یمن میں میزائل حملے سے بڑی تباہی مچا دی

باغی ٹی وی :یمن میں جنگجو گروہ حوثیوں نے ایک فوجی تربیتی کیمپ پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 60 فوجی اہلکار ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میزائل یمن کے وسطی صوبے ماریب کی ایک مسجد پر گرا ہے جبکہ سرکاری نیوز ایجنسی نے ہلاکتوں کی حتمی تعداد کے بارے کوئی رپورٹ جاری نہیں کی۔دوسری جانب یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی نے حملے کو بزدلانہ اور دہشت گردانہ فعل قرار دیا ہے۔ واضح رہے یمن تنازعہ 2014 سے جاری ہے جس میں ہزاروں افراد ہلاک اور لاکھوں زخمی ہو چکے ہیں۔

یاد رہے دو ہفتے قبل یمن میں فوجی پریڈ کے دوران میزائل حملے سے پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔اس سے پہلے ملیشیا کی طرف سے جاری کردہ فوٹیج یکم جولائی 2018ء کو ایک طیارے کو مار گرانے کی ناکام کوشش کی ہے۔ حوثی باغی ایک پرانی فوٹیج کو دوبارہ پیش کرکے جنگی طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کررہے ہیں۔

دوسری طرف اتحاد نے بدھ کے روز جنوبی کوریا کے بحری جہاز کی یمن میں باب المندب سے اغواء کے بعد جہاز کو بازیاب کرانے اور اسے اس کی مالک کمپنی کے حوالے کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Leave a reply