خوشخبری : ہواوے جنوبی ایشیاء کیلئے ہیڈکوارٹر پاکستان میں قائم کرے گی

0
28

اسلام آباد:پاکستانیوں کے لیے خوشخبری ، دنیا کی بڑی ٹیلی کام اور موبائل بنانے والی کمپنی ہواوے جنوبی ایشیاء کے لیے اپنا ہیڈ کوارٹر پاکستان میں قائم کرے گی۔یہ اعلان پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنی سوشل میڈیا پیج پر کیا۔اعلان میں بتایا گیا کہ 10 کروڑ ڈالر کی اس سرمایہ کاری سے پاکستان میں نوکری کے مواقع پیدا ہوں گے۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق رواں سال جولائی میں چین کی اسمارٹ فونز بنانے والی بڑی کمپنی اوپو موبائلز نے پاکستان میں پلانٹ لگانے کے حوالے سے گہری دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔کمپنی کے سی ای او جارج لونگ نے خیبر پختونخوا حکومت کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا سے ملاقات کی تھی اور انہیں کے پی کے میں اوپو موبائلز کا پلانٹ لگانے کے حوالے سے اپنے ارادے سے آگاہ کیا۔

دوسری طرف او پو موبائلز کے سی ای او کا کہنا تھا کہ موبائل فونز کی پاکستان میں پیداوار سے نہ صرف صارفین کو اچھی نوعیت کے اسمارٹ فون دستیاب ہوں گے جبکہ چار ہزار لوگوں کو روزگار بھی حاصل ہو گا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ تیمور جھگڑا نے ملک میں اوپو کی جانب سے سرمایہ کاری کرنے کی سوچ کو سراہا اور انہیں حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔پوسٹ میں مزید بتایا گیا کہ پیشرفت سے پاکستان کے لیے ٹیکنالوجی کی دنیا میں بھی ترقی کی راہیں کھلیں گی۔

Leave a reply