ایشیا کپ:ہائبرڈ ماڈل منصوبے بے بھارت کو مشکل میں ڈال دیا

0
27

ایشیا کپ کے نئے ہائبرڈ ماڈل نے بھارت کو مشکل میں ڈال دیا ہے، جب کہ بھارت نے آمادگی ظاہر کرنے کی صورت میں ورلڈکپ کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اپنے ملک آنے کی یقین دہانی طلب کرلی۔

باغی ٹی وی :ایشیا کپ کا انعقاد رواں برس ستمبر میں پاک سرزمین پر ہونا ہے مگر بھارت نے دورے سے انکار کر دیا، میزبانی ہاتھ سے جاتے دیکھ کر پی سی بی نے ’’ہائبرڈ ماڈل ‘‘ کا فارمولہ پیش کیا جس کے تحت ابتدائی چار میچز پاکستان میں ہوں گے، پھر ٹیمیں بقیہ میچز کیلیے خصوصی طیارے کے ذریعے یو اے ای چلی جائیں گی،البتہ بھارتی بورڈ نے اس تجویز کا بھی مثبت جواب نہیں دیا تھا۔

ایشیا کپ: بنگلہ دیش نے یو اے ای میں میچز کے انعقاد کی مخالفت کردی

بنگلہ دیش اور سری لنکا نے بھی سخت گرم موسم میں عرب امارات میں میچز پر اعتراض کیا ،ایسے میں پاکستان نے سخت موقف اپناتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ایشیا کپ کے حوالے سے تجویز منظور نہ کی گئی تو گرین شرٹس بھارتی سرزمین پر شیڈول ورلڈکپ میں شرکت کیلئے بھی نہیں آئیں گے، یو اے ای کی جگہ سری لنکا میں میچز کرانا پڑے تو ٹکٹوں کی فروخت سے حاصل شدہ رقم پاکستان کو ہی دینا پڑے گی۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی کےایشیا کپ اور ورلڈکپ کے حوالے سےسخت موقف نے بھی بھارت کو سوچنے پر مجبور کر دیا ہے علیٰ حکام کو پیغام بھجوا دیا گیا کہ ٹھیک ہے ہم ہائبرڈ ماڈل کی تجویز مان لیتے ہیں جواب میں پاکستان بھی ورلڈکپ کیلیے بھارت آنے کی یقین دہانی کرائے، ابھی تک اس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا،البتہ مثبت ردعمل سامنے آنا خارج از امکان نہیں ہے۔

اے سی سی کے سربراہ اور بھارتی بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ کے لیے فیصلہ مشکل ہوگیا ہے، نجم سیٹھی سے ملاقات کرنے والے اے سی سی کے نائب صدر نے جے شاہ کو تمام تر تفصیلات سے آگاہ کر دیا ہے –

پاکستان نے بھارت کےساتھ نیوٹرل وینیو پر ٹیسٹ سیریز کیلئے گرین سگنل دیدیا

ذرائع نے بتایا ہےکہ پاکستان ہا ئبرڈ ماڈل کے مشروط ہونے پر حکومت سے مشاورت کرےگا، سری لنکا، بنگلا دیش، نیپال اور افغانستان ہائبرڈ ماڈل کے پہلے مرحلے کے لیے پاکستان آنے پر رضامند ہیں، دوسرے مرحلے کے لیے دبئی اور سری لنکا پر ڈیڈلاک ہے، پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک سری لنکا میں انعقاد کے حامی ہیں۔

ذرائع کے مطابق جے شاہ بی سی سی آئی کی اسپیشل میٹنگ کے موقع پر عہدیداران سے ایشیا کپ پر بھی رائے لے سکتے ہیں، جے شاہ کی آئی پی ایل میں مصروفیات کے باعث ایشیا کپ اور ورلڈکپ کے معاملات التوا کا شکار ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ ایشیا کپ کے حوالے سے فیصلےکا منتظر ہے، پی سی بی آئندہ ہفتے کے دوران ایشیا کپ کے حتمی فیصلے کے لیے پر امید ہے۔

ایشیا کپ کے فیصلےکے بعد پاکستان ورلڈکپ کے حوالے سے فیصلہ کرےگا، پاکستان نے بھارت میں ورلڈ کپ کھیلنےکا تاحال کوئی گرین سگنل نہیں دیا اور نہ وینیوز پر ہاں کہا ہے۔

ایشیا کپ: سری لنکا اور بنگلہ دیش نئے ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلنے کو تیار

دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ کا خصوصی جنرل اجلاس ہفتے کو ہوگا، اس موقع پر ایشیا کپ کے ’’ہائبرڈ ماڈل‘‘ کی منظوری لی جا سکتی ہے، اس روز ورلڈکپ کا شیڈول بھی جاری ہونے کا امکان ہے، بی سی سی آئی اس سے قبل ہی پاکستان سے دورے کی یقین دہانی چاہے گا، گرین شرٹس کا میزبان سے میچ احمد آباد پر رکھنے کی اطلاعات سامنے آنے پر پی سی بی پہلے ہی اعتراض کر چکا ہے-

ذرائع کے مطابق ہائبرڈ ماڈل میں 4 میچز پاکستان میں ہوں گے، وینیو لاہور ہونےکا امکان ہے، پاکستان اور نیپال کا پہلا میچ ہوگا، ایونٹ ستمبر کے پہلے ہفتے میں شروع ہو گا، سری لنکا، بنگلا دیش اور افغانستان کی ٹیمیں اپنے گروپ کے تین میچز پاکستان میں کھیلیں گی اکتوبر،نومبر میں ون ڈے ورلڈکپ بھارتی سرزمین پر ہوگا، ٹیمیں ایشیا کپ کو میگا ایونٹ کی تیاریوں کا بہترین موقع سمجھتی ہیں۔

نجم سیٹھی نے بھارت کو زیادہ حصہ دیئے جانے پر آئی سی سی سے وضاحت …

Leave a reply