اختلافات اپنی جگہ مگرتسلیم کرتا ہوں کہ عمران خان مجاہد ملت ہے:احسن اقبال نے بھی اشاروں میں اشارہ کردیا

0
34

لاہور:اختلافات اپنی جگہ مگرتسلیم کرتا ہوں کہ عمران خان مجاہد ملت ہے:احسن اقبال نے بھی اشاروں میں اشارہ کردیا،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے مرکزی رہنما المعروف ارسطوچوہدری احسن اقبال نے کہا ہے کہ ان کا عمران خان سے سیاسی اختلاف ضرور ہے لیکن سچ یہ ہے کہ بہرکیف تمام ترمشکلات کے باوجود وہ مجاہد ملت ہیں ، اس قوم کوبحرانوں میں سے نکالنے کی جدوجہد کررہےہیں

انہوں نے کہا کہ جواختلاف ہے وہ ضرور ہے اوراس وقت تک رہےگا جب تک ملک میں حالات بہترنہیں ہوتے،

موجودہ حکمراں کے پاس ’میں‘ کے علاوہ کچھ نہیں ہے، اس خود پسندی نے ملک کو تباہ کر دیا ہے

احسن اقبال نے سوال اٹھایا کہ شوگر و آٹا مافیا کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نیب بھی خاموش ہے ، اربوں روپے کے غبن کی تحقیقات ہو جانے کے بعد بھی کس کو گرفتار کیا گیا ہے؟.

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے بھارت سے تعلقات کی بات کرتے تھے تو ان کے خلاف نعرے لگائے جاتے تھے

احسن اقبال نے کہا کہ آج مجاہدِ ملت عمران خان اس بات کا جواب دیں کہ ہواﺅں کا رخ کیسے بدل گیا ہے؟

کیا بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی متنازع حیثیت واپس کر دی ہے؟احسن اقبال نے کہا کہ بھارت سے تجارت شروع کرنے کے پیچھے کیا ہے؟ یہ قومی مفاد کا سودا کرنے پر آئے ہوئے ہیں.

احسن اقبال نے کہا کہ وہ تعلقات قائم کرنے کے مخالف نہیں ان مشکل حالات میں حکومتیں جو بھی فیصلہ کریں اس کی نوعیت کودیکھنا ہوتا ہے

انہوں‌نے کہا کہ اختلافات اپنی جگہ مگرمجاہد ملت دن رات کوشش کررہے ہیں ملک کوپٹڑی پرلانے کی لیکن ابھی تک کامیاب نہیں ہوسکے

Leave a reply