عینی شاہد ہوں مسجد نیویﷺ کےباہرجو کچھ ہوا:رانا عظیم بھی میدان میں آگئے

0
29

لاہور:عینی شاہد ہوں مسجد نیویﷺ کےباہرجو کچھ ہوا:رانا عظیم بھی میدان میں آگئے،اطلاعات کے مطابق پاکستان کی تاریخ بدلنے جارہی ہے ‘ایسے لوگ قومی اور پی ٹی آئی کے جھنڈے لے کر باہر آرہے ہیں جن کا تعلق کسی سیاسی جماعت سے نہیں ‘تحریک انصاف جلسوں کے حوالے سے پاکستان میں ایسے ریکارڈ قائم کرچکی ہے کہ جنہیں توڑنا متحدہ حکومت کے بس کی بات نہیں ‘انہوں نے کہا کہ میں عینی شاہد ہوں مسجد نیویﷺ کے باہر جو کچھ ہوا اس میں پی ٹی آئی کا کوئی بندہ شامل نہیں تھا سعودی حکومت کی تحقیقات سامنے آئیں گی تو سب کچھ سامنے آجائے گا

انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ تارکین وطن پاکستانیوں میں عمران خان کی مقبولیت بہت زیادہ ہے انہوں نے کہا کہ اگر ہم صورتحال کو دیکھتے ہیں تو آج تحریک انصاف اس پوزیشن میں ہے کہ وہ ہر روزایک جلسہ کرسکتی ہے یہ ایک ریکارڈ ہے ملکی تاریخ میں انہوں نے کہا کہ نون لیگ کی جانب سے جلسوں کے اعلان کا مطلب ہے کہ انہیں بھی پتہ چل چکا ہے کہ نئے انتخابات ہونے جارہے ہیں.

ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیرمملکت برائے اطلاعات فرح حبیب نے کہا کہ کمیشن وہ بنائیں گے جو خود اس سازش کے ذریعے اقتدار میں آئے؟سب سے پہلے انگلیاں تو اس حکومت پر اٹھ رہی ہیں جسے مسلط کیا گیا ہے‘مریم نوازنے ٹی وی چینلزکے بلٹن رکوا کر ساڑھے نو بجے پریس کانفرنس میں دعوی کیا کہ خط جھوٹا ہے اور اسے وزارت خارجہ میں تیار کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے کمیشن بنانے کی دعوت دی یہ اس سے بھاگ گئے‘اسد قیصر نے مستعفی ہونے سے پہلے خط لہر ا کر اپوزیشن لیڈراور موجودہ وزیراعظم کو دعوت دی تھی کہ وہ آکر خط کو دیکھیں انہوں نے اسے مسترد کیوں کیا؟.

ایک سوال کے جواب میں فرح حبیب نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے سپریم کورٹ کمیشن بنا کر اوپن کورٹ میں اس کی سماعت کی جائے انہوں نے کہا کہ ہمیں حکومت پر اعتماد نہیں ہے بندکمروں کی سماعت میں کاروائی میں ردوبدل کیا جاسکتا ہے.

انہوں نے کہا کہ ہم نے پارلیمنٹ کا ان کیمرہ سیشن بنانے کی بات کی یہ بھاگ گئے ‘ہم قومی سلامتی کمیشن میں کا اجلاس بلایا اور امریکا کو احتجاجی مراسلے ارسال کرنے کا فیصلہ کیا گیا انہوں نے کہا کہ اب عمران خان کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے یہ کمیشن بنانے کی بات کررہے ہیں یہ بدنیتی پر مبنی ہے انہوں نے کہا کہ چیزوں کو اپنے حساب سے مینج کرنے کا ان کا پرانا تجربہ ہے انہوں نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ کے کمیشن کو خوش آئند کہیں گے جس کی اوپن سماعت کی جائے سپریم کورٹ کمیشن بنا کر اوپن کورٹ میں اس کی سماعت کی جائے

Leave a reply