بلاول بھٹو سے میں تو خوش ہوں ، لیکن پورا پاکستان جلتا ہے،تابعدار بچہ ہے :شیخ رشید

0
35

اسلام آباد :بلاول بھٹو سے میں تو خوش ہوں ، لیکن پورا پاکستان جلتا ہے،تابعدار بچہ ہے :اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو سے میں تو خوش ہوں لیکن پورا پاکستان جلتا ہے ۔ پی ڈی ایم والے الیکشن کمیشن کے سامنے شام غریباں منا رہے تھے، اور بلاول جشن، ان سے مجھے خوشی ہے ۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت مخالف تحریک میں مولانافضل الرحمان سب سے زیادہ خسارے میں رہنے والے ہیں ، الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج پر اپوزیشن نے تعاون کیا ، پی ڈی ایم والے الیکشن کمیشن کے سامنے شام غریباں منارہے تھے ، جب کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو عمرکوٹ میں جشن منارہےتھے ، اسی لیے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے میں خوش ہوں ،کیوں کہ یہ لوگ سمجھ دار ہیں اور ایک بار پھر مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہاتھ کریں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے انکشاف کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازکی مزیدجائیدادیں سامنےآنے والی ہیں ، فارن فنڈنگ کیس دوسرا پانامہ ہوگا ، مریم نواز کو مشورہ ہے وہ دستاویز پڑھیں یا کسی سے پڑھوائیں۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے جمعرات کو ڈی ایچ اے نادرا میگا سینٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج پر اپوزیشن نے ہم سے تعاون کیا ، ہم نے بھی ان سے تعاون کیا، لانگ مارچ میں اسی طرح تعاون کیا گیا تو ہم بھی اسی طرح تعاون کریں گے،کراچی میں نادراکے مزید 3 سینٹرز 24 گھنٹے کھلے رہیں،

ایک لاکھ شناختی کارڈ ہرروز جاری کرنے ہیں اور دنیا کے معیار کا ای پاسپورٹ بنانے جارہے ہیں،مزدوروں کیلیے پاسپورٹ مدت 10سال کررہے ہیں، شناختی کارڈ اسی کوملے گا جو پاکستانی ہوگا۔

Leave a reply