مچھ میں ہونے والے دلخراش واقعہ پرافسوس ہے:سردار اخترمینگل

0
54

کوئٹہ :مچھ میں ہونے والے دلخراش واقعہ پرافسوس ہے،اطلاعات کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل نے مچھ میں ہزارہ قوم کے فرزندوں کے ساتھ ہونے والے دلخراش ‘ انسانیت سوز واقعے کی شدید الفاظ مذمت کی

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی نے آمر ہویا سول حکمران ہر دور میں ایسے دلخراش واقعات کی مذمت کی بے گناہوں کی قیمتی جانیں اہمیت کی حامل ہیں ایسے واقعہ کے رونما ہونا حکمرانوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے منہ پر طمانچہ ہے

اخترمینگل نے کہاکہ اربوں روپے امن و امان کے نام پر خرچ کئے جا رہے ہیں مگر اس کے باوجود بھی عوام کے جان و مال کا تحفظ حاصل نہیں انہوں نے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔

Leave a reply