کوئٹہ میں سرینا ہوٹل کےقریب دھماکے کی مذمت کرتا ہوں :بلاول بھٹو

0
27

کراچی :کوئٹہ میں سرینا ہوٹل کےقریب دھماکے کی مذمت کرتا ہوں :اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں سرینا ہوٹل کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اس نقصان پربہت گہرا دکھ پہنچا ہے

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کوئٹہ میں دوست ہمسائیہ ملک چین کے سفیر کی قیام گاہ کے قریب دھماکا ہونا ایک انتہائی تشویش ناک معاملہ ہے

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حساس اور سخت سیکیورٹی والے علاقے میں دہشت گردی کا واقعہ ہونا حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، زخمیوں کے فوری علاج معالجے کے لئے ہر ممکن کاوشیں بروئے کار لائی جائیں،

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کوئٹہ دھماکے میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے ان کو قرارواقعی سزا دی جائے،

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے میں کوئٹہ کو خون میں نہلانے کی کوشش کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں،

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے ملک میں تشدد، بدامنی، لاقانونیت، انتہاپسندی اور دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے،

Leave a reply