‘ووٹ بیچنے والوں پر لعنت بھیجتا ہوں’قوم بیچنے والوں پرلعنت بھیجتا ہوں :اہم شخصیت نے کس کی طرف اشارہ کیا

0
27

صوابی :‘ووٹ بیچنے والوں پر لعنت بھیجتا ہوں’قوم بیچنے والوں پرلعنت بھیجتا ہوں :اہم شخصیت جذباتی ہوگئی،اطلاعات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ میں لعنت بھیجتا ہوں ان لوگوں کو جو ووٹ بیچتےہیں۔

صوابی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ میں لعنت بھیجتاہوں ان پر جو اپنی قوم کو ‏بیچتےہیں ان پر بھی لعنت بھیجتاہوں جو قوم کے ووٹ پرمنتخب ہوکرخودکوبیچتےہیں جو منڈی کے چکر یاکسی ‏بھی لالچ ملوث پایا گیاتوسخت احتساب کریں گے۔

اسد قیصر نے کہا کہ مریم نواز نے کل جاگ پنجابی جاگ کا نعرہ لگایا جس پر افسوس ہوا، مریم نواز ایک ووٹ کی ‏خاطر ملک میں افرتفری پھیلا رہی ہے، پی ٹی آئی پورے پاکستان کی نمائندہ پارٹی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومتوں نے ملک کا بیڑا غرق کیا، اسٹیل مل خسارے ،پی آئی اےخسارے میں ‏تھی،معیشت تباہ تھی اس حکومت نے ملک کی معیشت سنبھالا دیااورترقی راہ پر گامزن کیا۔

Leave a reply