میں نے موسیقی چھوڑ دی اور ملالہ نے گند نہ چھوڑا:ملالہ نے نصرت فتح علی خان کی یاد تازہ کروا دی

0
24

لاہور:میں نے موسیقی چھوڑ دی اور ملالہ نے گند نہ چھوڑا:ملالہ نے نصرت فتح علی خان کی یاد تازہ کروا دی ،اطلاعات کے مطابق نوبیل انعام یافتہ سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی کا اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ ان کی سمجھ میں ابھی تک یہ نہیں آیا کہ اگر کسی کو آپ کی زندگی میں آنا ہے، تو اس کے لیے شادی کے کاغذات پر دستخط کیوں ضروری ہیں، یہ صرف پارٹنرشپ کیوں نہیں ہو سکتی؟

 

 

ان تاثرات پر پاکستان میں تنقید کا ایک سیلاب امڈ آیا ہے، جسے حقوق نسواں کے لیے کام کرنے والی خواتین ‘شرمناک‘ قرار دے رہی ہیں۔

 

اسی پر اب سابق گلوکارہ رابی پیرازدہ نے بھی سخت ردِعمل دیا ہے

رابی پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بہن میں نے موسیقی چھوڑ دی ہے۔ مگر آپ کو دیکھ کر نصرت فتح علی خان مرحوم یاد آگئے، “کیا سے کیا ہو گیے دیکھتے دیکھتے”۔

رابی پیردازہ نے مزید کہا کہ ہم مسلمان گالیاں یا فسق باتیں نہیں کرتے، صرف امید کرتے ہیں اگر دین کا کلچر نہیں پسند تو دین کو ریپریسنٹ مت کریں۔اللہ ہم سب کو ہدایت دے، کوئی مکمل نہیں۔

Leave a reply