میں گذشتہ پچیس سال سے جمعۃ الوداع کا روزہ رکھ رہا ہوں:بھارتی سپریم کے سابق جسٹس مرکنڈے کاٹجو

0
30

نئی دہلی : میں گذشتہ پچیس سال سے جمعۃ الوداع کا روزہ رکھ رہا ہوں:اطلاعات کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس مرکنڈے کاٹجو کہتے ہیں کہ وہ گذشتہ پچیس سالوں سے روزہ رکھ رہےہیں ۔

مسلمانوں کے اس بہت ہی پسندیدہ عمل کے بارے میں ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بھارتی جج مرکنڈے کاٹجو کا کہنا تھا کہ میں گزشتہ 25 برس سے رمضان کے آخری جمعے کو روزہ رکھتا ہوں اور میں یہ روزہ مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی کرنے کے لیے رکھتا ہوں۔

 

https://twitter.com/mkatju/status/1390172216571011072

بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس مرکنڈے کاٹجو نے اپنے ٹویٹر پیغام میں دنیا بھر میں موجود غیر مسلموں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آپ بھی روزہ ضرور رکھیں۔سابق چیف جسٹس نے ٹویتر پیغام میں سحر و افطار کے اوقات کار بھی بتائے اور یہ بھی بتایا کہ وہ سحر و افطار کے دوران کے اوقات میں کھانے پینے سے گریز کریں

Leave a reply