‏اپنے بیٹے قاسم اور سلمان کو اڑھائی سال سے نہیں دیکھا:چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان

0
45

اسلام آباد:‏اپنے بیٹے قاسم اور سلمان کواڑھائی سال سے نہیں دیکھا،اطلاعات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پچھلے اڑھائی سال سے نہیں دیکھا

سابق وزیراعظم عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ نے عید کے بعد ان کی کردار کشی کی تیاری کی ہوئی ہے، پیسے دے کر کردار کشی کیلئے میٹریل بنوایا ہے۔

ہم نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شریف خاندان اس ملک کا سب سے بڑا مافیا ہے، اس مافیا نے بینظیر اور جمائما کے ساتھ بھی یہی کیا، اب ان کو فرح مل گئی ہے، فرح کا قصور یہ ہے کہ وہ بشریٰ بیگم کی جاننے والی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کسی طرح مجھے عوام کی نظر میں گرانا چاہتے ہیں، پہلے بھی ایسا ہوتا رہا یہ کوئی نئی چیز نہیں۔

عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان کی کرپشن کی کہانیاں 35 سال سے چل رہی ہیں، ان سے جب کوئی سوال کرتا ہے تو اس کی ذاتیات کو نشانہ بناتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب جمائمہ مسلمان ہو کر یہاں آئی تو اس کو یہودی لابی بنا دیا اور اس کے خلاف بڑی مہم چلائی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت میں ساٹھ فیصد لوگ ضمانتوں پر رہا ہیں، باپ اور بیٹا دونوں ضمانت پر ہیں، جب کہ مریم بھی ضمانت پر ہے۔ حقیقی جمہوریت میں تو ایسے لوگوں کو کوئی عہدہ نہیں مل سکتا، انہیں جواب دینا پڑتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ اب پوری طرح میرے کردار پر اٹیک کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ مئی کے آخر میں لانگ مارچ سے متعلق اعلان کروں گا، لاکھوں لوگوں کا سمندر اسلام آباد آئے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اگلے انتخابات میں واضح اکثریت نہ ملی تو اپوزیشن میں بیٹھنا پسند کروں گا۔

چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہےکہ جو آدمی بیوی کو رعب دیکھاتا ہے وہ اکثر باہر گھٹنے ٹیک دیتا ہے۔ انہوں نے مردوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ اصل آدمی وہ ہوتا ہے جو بیوی کے سامنے بیشک گھٹنے ٹیک دے لیکن باہر جا کے کھڑا ہو جائے۔انہوں نے کہا کہ اُس سے زیادہ بیوقوف آدمی ہے ہی نہیں جو گھر کے اندر اپنے آپ کو بڑا سمجھتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اگر آپ کے گھر میں بیوی خوش ہے تو آپ کی زندگی میں خوشی ہے،،اگر وہاں مسئلہ آ جاتا ہے تو اس سے بڑا عذاب کوئی نہیں۔انہوں نے بتایا کہ بشری بیگم بہت اچھا کھانا بناتی ہیں، ان کے ہاتھ جیسا پکا ہوا کھانا کہیں نہیں کھایا۔

Leave a reply