عمران خان کواقتدارچھن جانےکابالکل خوف نہیں نہ ہی وہ کسی سےڈرتاہے:وہ کس چیزسےڈرتا ہے:جنرل نےبتادیا

0
25

اسلام آباد :عمران خان کواقتدارچھن جانے کا بالکل خوف نہیں نہ ہی وہ اسٹیبلشمنٹ سے ڈرتاہے:وہ کس چیزسے ڈرتا ہے:ایک جنرل نے بتادیا،اطلاعات کےمطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سیاسی تجزیہ کار جنرل (ر) اعجاز اعوان نے کہا کہ جو شخص موت سے نہیں ڈرتا اُس کو کوئی نہیں ڈرا سکتا۔

تجزیہ کار جنرل (ر) اعجاز اعوان نے کہا کہ عمران خان اپنی سیاسی زندگی کو کسی بھی وقت ختم کرنے کے لیے تیار ہے ، وہ بنی گالہ میں جا کر بیٹھ سکتے ہیں، وہ فیملی کے لیے سیاست نہیں کر رہے ، انہوں نے ایک خواب دیکھا تھا اور قوم کو دکھایا تھا جس کی تعبیر کے لیے وہ کام کر رہے ہیں۔

اگر وہ اس میں ناکام ہو گئے تو وہ اقتدار چھوڑ کر بنی گالہ میں بیٹھ جائیں گے۔ جنرل (ر) اعجاز اعوان نے کہا کہ جو شخص اقتدار چھوڑنے سے نہ ڈرتا ہو ، اُس کو نہ تو اسٹیبلشمنٹ ڈرا سکتی ہے ، نہ اُس کو سیاستدان ڈرا سکتے ہیں، نہ اُس کو عدلیہ ڈرا سکتی ہے۔

عمران خان کرپٹ نہیں ہیں۔ جو شخص مالی اعتبار سے کرپٹ نہ ہو ، جو اقتدار کی لالچ نہ رکھتا ہو، جو ایک خواب دیکھ کر اُس کی تعبیر چاہتا ہو، اُس کو کوئی نہیں ڈرا سکتا، اسٹیبلشمنٹ یا سارے سیاستدان مل کر بھی اُس کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔

 

 

تجزیہ کار جنرل (ر) اعجاز اعوان نے کہا کہ نے کہا کہ وہ توایک سادہ سا شخص ہے اورسادی زندگی کے ساتھ اس کی خواہشات بھی سادہ ہیں‌ جب سے وہ اقتدارمیں آیا ہے اس نے اپنے آپ کودکھوں میں‌ مبتلا کرلیا ہے ،

تجزیہ کار جنرل (ر) اعجاز اعوان نے کہا کہ عمران خان کوفقط اپنی قوم کی اقدار،اسلامی نظریات اوراس کے مستقبل کوبہترکرنے کی فکرہے اس کوبس ایک ہی ڈر ہے کہ کہیں میری قوم ان چندکرپٹ خاندانوں کے ہاتھوں کا کھلونا بن کراپنی آنے والی نسلوں کوآزمائش میں‌ ڈال لے

عمران خان کے عزم مصمم کے حوالے سے تجزیہ کار جنرل (ر) اعجاز اعوان نے کہا کہ عمران خان کو یا تو اللہ تعالیٰ نقصان پہنچا سکتا ہے یا پھر حکومت کی بُری کارکردگی اُس کی سیاسی قبر کھودے گی ، اُس کے علاوہ کوئی تیسری قوت نہیں ہے جو عمران خان کو ڈرا سکے یا اُن سے اقتدار لے سکے۔

انہوں نے جہانگیر ترین کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین کے ساتھ جو لوگ موجود تھے انہوں نے واضح کہا ہے کہ ہم پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔
پی ٹی آئی کا حصہ ہیں ، اور یہ کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے۔ اس سے زیادہ اس بات کی اور کیا وضاحت ہو گی۔ اب اسے چاہے مصلحت کہیں یا کچھ اور، لیکن اس کا نتیجہ یہی ہے کہ کوئی پی ٹی آئی چھوڑ کر کہیں نہیں جا رہا۔

تجزیہ کار جنرل (ر) اعجاز اعوان نے کہا کہ عمران خان کو جو بھی کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے وہ دیوار میں ٹکر مار رہا ہے،انہوں نے کہا کہ یہ وہ شخص ہے کہ جسے اقتدار کا ذرا بھی لالچ نہیں وہ یہ سب کچھ اپنی قوم کے بہترمستقبل کے لیے کررہاہے

Leave a reply