پاکستان آکر پتہ چلاکہ خاندان کیا ہوتا ہے ،شہزادی کیٹ

0
39

لاہور: پاکستان آکر پتہ چلا کہ خاندانی نظام کیا ہوتا ہے، یہاں ایک خاندان کے افراد ایک لڑی میں پروئے ہوتے ہیں ، اطلاعات کے مطابق برطانوی شہزادہ ولیم کی اہلیہ شہزادی کیٹ مڈلٹن پاکستانی خاندانی نظام کی پرستار ہوگئیں۔

ڈینگی نے کراچی والوں کا براحشرکردیا

ذرائع کے مطابق برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے ایس او ایس ولیج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خاندان کیا ہوتا ہے آپ نے یاد دلادیا شہزادی کیٹ نے کہا کہ ہم نے دیکھا کہ خاندان آپ کے کلچر میں دل کی حیثیت رکھتا ہے، والدین، بچے، خالہ، چاچا، دادا، دادی سب اہمیت رکھتے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بہت بڑا فیصلہ کرلیا

کیٹ مڈلٹن نے کہا کہ آپ نے ہمیں سکھایا یہ صرف خونی رشتوں کا معاملہ نہیں ہے، یہ وہ خاص رشتے ہیں جو ہمیں محفوظ اور مضبوط بناتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ان رشتوں کا معیار ہے جو اہمیت رکھتے ہیں۔شہزادی کیٹ نے 3 یتیم بچوں کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا اور اردو زبان میں کہا کہ ’آپ سب کا بہت بہت شکریہ، سالگرہ مبارک ہو۔‘

پاناما لیکس کی فلم پھرچل گئی

Leave a reply