ناموس رسالت ﷺ کے تحفظ کیلئے وزیراعظم عمران خان کی حکمت عملی بہت پسند ہے:ایران نے بڑا اعلان کردیا

0
28

مشہد: ناموس رسالت ﷺ کے تحفظ کیلئے وزیراعظم عمران خان کی حکمت عملی بہت پسند ہے:ایران نے بڑا اعلان کردیا ،اطلاعات کے مطابق ایران نے اعلان کیا ہے کہ ناموس رسالت ﷺ کے تحفظ کیلئے وزیراعظم عمران خان کی حکمت عملی بہت پسند ہےاورایران پاکستان کے ساتھ ملکر عالمی سطح پردونوں ملک ملکریہ فریضہ سرانجام دیں گے ،

ایران کی طرف سے وزیراعظم عمران‌ خان کے اس قومی اورقوی موقف پرایران کی طرف سے پزیرائی سے متعلق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ایرانی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ ناموس رسالت ﷺ اور اسلام کی سربلندی کیلئے پاکستان اور ایران مل کر آواز بلند کریں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حجت الاسلام احمد مروی اور ایرانی قیادت نے من جملہ فیصلہ کیا ہے کہ ناموس رسالت کیلئے، حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی حرمت کیلئے اور اسلام کی سربلندی کیلئے، پاکستان اور ایران مل کر آواز بلند اورہر فورم پر امہ کو یکجا کریں گے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا وژن ہے کہ پوری امہ کو اس معاملے پر یکجا کیا جائے اور مغرب کو قائل کیا جائے کہ وہ طبقہ، وہ لوگ یا وہ ادارے جو توہینِ رسالت مآب صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے مرتکب ہوتے ہیں ان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانا بہت ضروری ہے اور اس حوالے سے ہماری جدوجہد انشاء اللہ جاری رہے گی

Leave a reply