‏شراب کی ایک بوتل کے عوض بِکنے والے اتنی جرات نہیں رکھتے کہ بلوچستان میں ایک قدم رکھ سکیں،اطلاعات کے مطابق فرزند پاکستان بلوچستان کی جان نوابزادہ سراج ریئسانی شہید کے فرزند نوابزادہ جمال ریئسانی نے ایک بارپھران بلوچوں کی فکرپردکھ کا اظہارکیا ہے جواس وقت ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہیں

 

نوابزادہ جمال ریئسانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے ایک اہم پیغام میں کہا ہے کہ بڑے دکھ سے کہنا پڑ رہا ہےکہ چند بلوچ رہنما غیروں کے لیے استعمال ہوئے اورشراب کی بوتل کے عوض اپنا سب کچھ بیچ ڈالا

نوابزادہ جمال ریئسانی نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ شراب کی ایک بوتل کیلئے بِک جانے والے برامدغ بگٹی، ہربیار مری سمیت اُس کے باقی ساتھی اتنی جرات نہیں رکھتے کہ بلوچستان میں ایک قدم رکھ سکیں، پر خواب یہ بلوچستان کی آزادی کے دیکھتے ہیں

نوابزادہ جمال ریئسانی نے مزید کہا کہ میں شہید سراج رئیسانی کا بیٹا عہد کرتا ہوں کہ میرے جیتے جی ان کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا

Shares: