یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سےہےاللہ پربھروسہ ہےوہی ہواہوگا جس میں بہتری ہوگی:عمران خان کےاہم ساتھی کاایمان

لاہور : یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سےہےمجھےاللہ پربھروسہ ہےکہ وہی ہواہوگاجس میں میری بہتری ہوگی:عمران خان کےاہم ساتھی کاایمان،اطلاعات کے مطابق بلوچستان سے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر عبدالقادر کو سینیٹ کے لیے ٹکٹ ملنے پر پی ٹی آئی بلوچستان ریجن کی مخالفت کے بعد عمران خان نے ان سے ٹکٹ واپس لے لیا۔

ذرائع کے مطابق عبدالقادر کا کہنا ہے کہ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے، مجھے اللہ پر بھروسہ ہے کہ وہی ہوا ہوگا جس میں میری بہتری ہوگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالقادر نے کہا کہ عمران خان نے کچھ سوچ کر ہی مجھ پر بھروسہ کرتے ہوئے مجھے ٹکٹ دیا تھا تاہم کچھ لوگوں اور سوشل میڈیا کی وجہ سے انہیں اپنا فیصلہ واپس لینا پڑا۔

عبدالقادر کہتے ہیں کہ میرے حق میں جو فیصلہ ہوا وہی بہتر ہوگا۔۔۔ مجھے اللہ پر پورا بھروسہ ہے ۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف نے بلوچستان سے سینیٹ کا ٹکٹ عبدالقادر سے واپس لے لیا، معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ بلوچستان سے سینیٹ کا ٹکٹ ظہورآغا کو جاری کیا جا رہا ہے، کپتان ہمیشہ اپنے پارٹی ورکر کی آواز سنتا ہے۔

واضح رہے تحریک انصاف کے سنٹرل ریجن بلوچستان کے صدر ڈاکٹر منیر بلوچ نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ عبدالقادر کا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں ہے، اس بندے کو راتوں رات ٹکٹ دیا گیا، پی ٹی آئی کے ورکرز کو کیا جواب دیں گے؟ عمران خان سے اپیل ہے اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.