بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت ایک ناموراداکارہ ہیں انہوں نے ہندی فلم انڈسٹری میں نہایت مختصر عرصے میں اپنا نام اور مقام بنایا ، وہ اپنی ورسٹائل اداکاری کی مہارت اور اوٹ پٹانگ بیانات کے لئے جانی جاتی ہیں۔ وہ ہندوستانی سنیما کی سب سے مشہور اور بااثر شخصیات میں سے ایک کے طور پر ابھری ہیں۔خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے ساتھ حال ہی میں بات چیت میں کنگنا رناوت نے کہا کہ ہر چیز کا ایک وقت ہوتا ہے اور اگر وہ وقت میری زندگی میں آنا ہے تو وہ آئے گا۔ میں شادی کرنا چاہتی ہوں اور اپنا خاندان بنانا چاہتی ہوں لیکن میرا یہ ماننا ہے کہ صحیح وقت پر، یہ ہو ہی جائے گا.
کنگنا اس وقت اپنی آنے والی فلم Tiku Weds Sheru کی تشہیر میں مصروف ہیں۔”اداکارہ کا کہنا ہے کہ یہ فلم اور اس میں میرا کردار بہت مختلف ہے ، دیکھنے والے یقینا محظوظ ہوں گے”. دوسری طرف وہ فلم ایمرجنسی میں وہ اندرا گاندھی کا کردار ادا کریں گی۔ ایمرجنسی ان کی پہلی فلم ہے جس کی انہوں نے خود ہدایت کاری کی ہے۔ فلم میں ماہیما چوہدری، وشاک نائر، شریاس تلپڑے اور انوپم کھیر نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں۔اس کے علاوہ، کنگنا رناوت چندر مکھی 2 میں نظر آئیں گی، جس کی ہدایت کاری پی واسو نے کی ہے۔
گوندا نے دیوداس اور فلم تال کو رد کیوں کیا؟ اداکار نے کھل کر بتا دیا