میں سوئی ہوئی تھی اوروہ کمرے کادروازہ توڑکراندرگھس آئے:یہ سب کچھ عمران خان نے کروایا ، مریم نوازکا سنگین الزام

0
68

لاہور:میں سوئی ہوئی تھی اوروہ کمرے کادروازہ توڑکراندرگھس آئے:یہ سب کچھ عمران خان نے کروایا ، مریم نواز کا سنگین الزام ،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کی رہنما مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان پرسنگین الزامات لگادیئے ہیں ،

ذرائع کے مطابق رہنما ن لیگ مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک خاتون کے کمرے میں دروازہ توڑ کر زبردستی گھس آنا جب وہ سو رہی ہو، کیا انتقام کی آگ واقعی اتنا اندھا کردیتی ہے کہ انسان اپنے ہوش و حواس کھو بیٹھے؟

مریم نواز نے کہاکہ وہ کمرے میں اکیلی سورہی تھیں کہ وہ دروازہ توڑکرکمرے کے اندرگھس آئے

اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ مافیا کون ہے؟ ریاست کے اوپر ریاست کیا ہوتی ہے؟ آج سب کے سامنے ہے۔

اختلاف رائے پر کسی کو نانی نانی کہنے پر مریم نواز نے کہا اسی سے اندازہ لگالیں کہ کتنا گھبرائے ہوئے ہیں یہ، حکومت جاتی نظر آ رہی ہے اور صفحہ پلٹ گیا ہے۔

مریم کے بیان کے ردعمل میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گِل نے کہا ہے کہ ’جھوٹی باجی جتنے مرضی صفحے پلٹ لیں، ہر صفحے پر لکھا ہے کہ مریم صفدر کیلبری کوئن اور جعلی ٹرسٹ ڈیڈ ایکسپرٹ ہیں‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر صفحہ آپ کو آپ کی اصل شکل دکھائے گا، اب ویڈیو آگئی ہے، جھوٹ عیاں ہوگیا، دکھائیں کہاں ہے رینجرز؟ کہاں ٹوٹا دروازہ؟ کس نے کی زور زبردستی؟شہباز گِل نے کہا کہ دروازے کا لاک پولیس کے جانے کے بعد توڑ کر تصویر کشی کی گئی، سارے معاملے میں رینجرز کہیں نظر نہیں آ رہی ، صرف پولیس گرفتار کر رہی ہے۔

Leave a reply