‘عمران خان اسمبلی توڑنےکا کہیں گےتوسوچوں گا نہیں دوسیکنڈ میں اسمبلی توڑدوں گا،پرویزالہی

0
47

لاہور:پنجاب میں ضمنی انتخابات اپنے اختتام کو پہنچے ہیں اور اس کے نتیجے میں پاکستان تحریک انصاف سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے ، پاکستان تحریک انصاف کے اتحادی پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے رہنما اور سپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی اسی فتح کو بنیاد بناتے ہوئے کہا ہےکہ اگر عمران خان اسمبلی توڑنےکا کہیں گے تو میں سوچوں گا نہیں دو سیکنڈ میں اسمبلی توڑ دوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ محنت عمران خان نےکی، میں نے بہت ضمنی الیکشن جیتے ہیں پر عمران خان نے جو حکمت عملی بنائی وہ کمال بنائی اور اپنی انرجی کا بھرپور استعمال کیا۔

پنجاب میں لمحہ بہ لمحہ بدلتی ہوئی سیاسی صورت حال کے حوالے سے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ 30 سال کی سیاست میں میں میرا نظریہ رہا ہےکہ جو اللہ کی رضا ہو وہ ہوکر رہتا ہے، اللہ نے ناممکن کو ممکن کردیا ہے،

اس موقع پراسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ وہ اپنے بیٹے کی کمنٹمنٹ اوربرباری سے بہت خوش ہیں اور اس کی سیاسی حکمت عملی نے بھی متاثرکیا ہے، چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہےکہ میں مونس کوکریڈٹ دوں گا کہ اس نے مجھے پکڑ کر رکھا کہ ہلنا نہیں۔

ایک سوال کے جواب میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ اگر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اسمبلی توڑنےکا کہیں گے تو میں سوچوں گا نہیں دو سیکنڈ میں اسمبلی توڑ دوں گا، میں مشورہ ضرور دوں گا لیکن عمل عمران خان کا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ڈائیلاگ سیاست کا حصہ ہیں، ہوتے رہتے ہیں، مریم نواز نے اچھی بات کہی کہ ہار مان لی جائے، 22 جولائی کے حوالے سے شریف خاندان کے لیے مشورہ ہےکہ یہ خود آکر کہیں کہ ہم الیکشن نہیں لرتے بلکہ مل کر چلتے ہیں ۔

یاد رہے کہ ان ضمنی انتخابات کی 20 میں سے اکثرکے نتائج آچکےہیں اورپاکستان تحریک انصاف نے سب سے زیادہ سیٹیں حاصل کی ہیں‌َ ابھی تک آخری اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 14 جیت چکی ہیں جبکہ ن لیگ نے تین پرکامیابی حاصل کی ہے اور ایک آزاد امیدوار کامیاب ہوا ، جبکہ دوکے نتائج ابھی آنے باقی ہیں جن کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ بھی پاکستان تحریک انصاف کے حصے میں آسکتی ہیں

Leave a reply