‘چوہدری نثارکا پیچھا کروں گا’35 سال سے اس شخص نے ڈرارکھا تھا:اہم شخصیت میدان میں‌آگئی

اسلام آباد :‘چوہدری نثارکا پیچھا کروں گا’35 سال سے اس شخص نے ڈرارکھا تھا:اہم شخصیت میدان میں‌آگئی ،اطلاعات کے مطابق ملک کی ایک اہم شخصیت نے کہا ہے کہ چوہدری نثار لوگوں کو ڈراتا تھا غریب کو رسوا کرتا تھا میں چوہدری نثا ر کا پیچھا کروں گا۔

ذرائع کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرغلام سرور نے کہا کہ میں نےعلاقے میں ترقیاتی کام کرکے اپنا عہد پورا کیا چوہدری نثار بدقسمت تھا 35 سال علاقے کی پسماندگی دورنہ کرسکا۔

غلام سرور نے کہا کہ وہ شخص نہ درد دل رکھتا تھا نہ حق نمائندگی کا حق ،چوہدری نثار لوگوں کو ڈراتا تھا غریب کو رسوا کرتا تھا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ کاغذات نامزدگی داخل کراتے ہی میں نےکہہ دیا تھا الیکشن جیتوں گا، میں چوہدری نثا ر کا پیچھا کروں گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے لئے سب سے بڑا چیلنج مہنگائی بے روز گاری ہے، مخالفین نے پاکستان کو نئی طاقت بنتے دیکھا تو پی ڈی ایم بنا ڈالی، پی ڈی ایم بد دیانتوں چوروں اور غداروں کا الائنس ہے پی ڈی ایم والےمودی کی زبان بول رہے ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.