جو سورج پاکستان میں غروب ہو رہا ہے اسکو کشمیر میں طلوع نہیں ہونے دیں گے، مریم نواز

0
23
جو سورج پاکستان میں غروب ہو رہا ہے اسکو کشمیر میں طلوع نہیں ہونے دیں گے، مریم نواز #Baaghi

مظفرآباد:میں کشمیر کو پاکستان کا حصہ نہیں بننے دوں گی:مرجاوں گی مگریہ نہیں ہونے دوں‌ گی :مریم نواز کا آزادکشمیر میں‌ نفرت انگیزخطاب ،اطلاعات کے مطابق آزاد کشمیر میں خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے ایسی زہریلی گفتگو کردی کہ جس نے پاکستانیوں‌ کے دل پارہ پارہ کردیئے

مریم نواز نے اپنے انتخابی جلسے میں کہاکہ مرجاوں گی مگرکبھی بھی کشمیر کو پاکستان کا حصہ نہیں بننے دوں گی ، ، مریم نواز نے اپنی اس بات کوآگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ سازش کی جارہی ہےکہ آزادکشمیر کوصوبہ بناکر پاکستان کا حصہ بنایاجائے ،یہ نوازشریف نہیں ہونے دے گا

مریم نواز نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آبا د کی ایک سڑک کا نام تبدیل کردیاکیا گیا اورپھر یہ کہتےہیں‌کہ یہ ابتدا ہے مقبوضہ کشمیر کو اپنا بنانے کے لیے ، میں‌کہتی ہوں کہ ایسے سڑکوں کے نام تبدیل کرنے سے نہیں ہوگا ، مریم نواز نے زہر اگلتے ہوئے کہا کہ بچہ بچہ کٹ مرے گا کشمیر صوبہ نہیں بنے گا

مریم نواز نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پر 2منٹ کی خاموشی ،کیا یہ تھی ٹرمپ کی ثالثی، مقبوضہ کشمیر کو بھارت کی جھولی میں ڈالنے کے بعد آزادکشمیر بھی دینے کی تیاری ہے، ہم نے مقبوضہ کشمیر فتح کرنا تھا ہم آزادکشمیر فتح کرنے آ رہے ہیں،

جس انسان نے ساری زندگی کرکٹ گراوَنڈ میں گزاری ہووہ خارجہ پالیسی کیا جانے ، مریم نواز نے کہا کہ یہ وائرس مقبوضہ کشمیرکونگل گیا ہے،کچھ لوگ آپ کولالچ دینے یہاں آرہے ہیں،مریم نوازنے کہا کہ عمران خان مقبوضہ کشمیر کوبھارت کی جھولی میں پھینک کرآگئے

مریم نواز نے کہا کہ کشمیر میرے دل میں رہتاہے،کشمیر میرےخون کےاندر ہے،مریم نوازنے کہا کہ میں باہر سےنہیں آئی،کشمیر میرا گھرہے،

مریم نواز نے نواز شریف کے فضائل بیان کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کرکشمیرکامقدمہ لڑا،ایک سرو ےکےمطابق ن لیگ کشمیرکی سب سےبڑی جماعت ہے،ڈسکہ کی سیٹ پی ٹی آئی والوں کے حلق سے نکالی

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان یاد رکھیں کشمیر کےعوام بکنےوالےنہیں،کشمیر کے عوام کو گیس اور بجلی کے لیے رلنے نہیں دوں گی ، مریم نوازنے کہا کہ کشمیر کے عوام بکنے والے نہیں ہیں ،

عمران خان یہاں ووٹ خریدنے پرپیسہ خرچ کر رہے ہیں ،سنا ہے وہ کشمیر میں بڑی تیزی سے ترقیاتی کام کروا رہے ہیں اوریہ ووٹ چوری کرنے کا ایک انداز ہے ، مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف آج بھی آزادکشمیر کے لوگوں کےدلوں میں بستے ہیں

مریم نواز نے کہا کہ آج ہر چیز لوگوں کی قوت خرید سے باہر ہوچکی ہے، جس عذاب سے نوازشریف نے لوگوں کونکالاتھا اسی میں عمران خان نے دھکیل دیا،جو سورج پاکستان میں غروب ہو رہا ہے اسکو کشمیر میں طلوع نہیں ہونے دیں گے،

عمران خان نے کہا کہ رمضان میں ایک کلو چینی کے لیے انگھوٹے پر نہ مٹنے والے نشان لگاتے تھے،مریم نواز نے کہا کہ عمران خان یہاں تشریف لائے تو عوام کو کیاکیا بتائیں گے

Leave a reply