میڈیاکی آزادی اور ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کروں گی:مریم اورنگزیب

0
29

لاہور:‏وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگ زیب نے لاہور پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس میں شرکت کی۔ لاہورپریس کلب کے صدر اعظم چوہدری ، فنانس سیکرٹری شیراز حسنات ، ممبر گورننگ باڈی مدثرحسین تتلہ، ڈاکٹر شجاعت حامد ، سید رضوان شمسی نے معززمہمان کو کلب آمد پر خوش آمدید کہاکہ جبکہ میٹ دی پریس پروگرام میں صحافیوں کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔

صدر اعظم چوہدری نے معززمہمانوں کو کلب آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ مریم اورنگزیب ایک صحافی دوست خاتون ہیں، انھوں نے ہمیشہ آزادی صحافت اور صحافیوں کے حقوق کی بات کی ہے، ہمیں امید ہے کہ یہ صحافیوں کی خدمت کے جذبے سے سرشارہوکر میڈیاکی آزادی اور ترقی کے لئے اپنا بہترین کردار ادا کریں گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہاکہ لاہورپریس کلب پر ہمارا حق ہے، اس پر جتناصحافیوں کو مان ہے اتنا ہی ہم اس کے لئے نیک خواہشات رکھتے ہیں،

لاہور پریس کلب وہ واحد ادارہ ہے جو جمہوریت کے استحکام کے لئے سیاسی قوتوں کے شانہ بشانہ کھڑارہااور جہاں سیاسی جماعتیں کھل کر اپناموقف بیان کرسکتی ہیں۔ انھوں نے مزید کہاکہ ہم لاہورپریس کلب کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور کلب کے صدر اعظم چوہدری نے تفصیل سے مسائل کی نشاندہی کی ہے جس کے لئے میں یقین دلاتی ہوں کہ ہماری حکومت تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کرے گی۔ انھوں نے مزید کہاکہ سابقہ حکومت نے صحافیوں کی زبان بندی کی،سابقہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے صحافیوں کی معاشی حالت مزید خراب ہوئی، صحافیوں کو دن دیہاڑے قتل کیا گیا، انھیں گھروں میں گھس کر ماراپیٹاگیا، ان پر جھوٹے مقدمات قائم کئے گئے اور غنڈہ گردی کی نئی مثال قائم کی گئی۔

انھوں نے کہاکہ میں تمام صحافیوں کی مشکور ہوں کہ انھوں نے ہمیشہ حق سچ کا ساتھ دیا اور جمہوریت کی بقاءکے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔ ان کا کہناتھاکہ پیکا قانون کے خلاف وہ خود فریق ہیں اور پیکا قانون کے تحت صحافیوں پرقائم کئے گئے مقدمات کا وزیراعظم شہبازشریف نے خود نوٹس لے لیاہے ۔ انھوں نے مزید کہاکہ ہم پر خوب تنقید کی گئی جسے ہم نے خندہ پیشانی سے برداشت کیا،تنقید اگر بہتری کیلئے ہو تو ہم اسے قبول کرتے ییں لیکن ہم توقع کرتے ہیں کے تنقید برائے تعمیر کی جائے ناکہ تنقید ایسی کی جائے جس سے اداروں کی سبکی ہویاملکی سالمیت پر حرف آئے۔

انھوں نے کہاکہ ہماری حکومت ملک کی ترقی اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور ہم ملک میں ایسے منصوبے بنارہے ہیں جس سے عام آدمی ترقی کرے گا۔ انھوں نے سابقہ حکومت کی جانب سے سیاسی پارٹیوں اورقومی لیڈروں کی کردارکشی پر سخت تنقید کی اور کہاکہ ہم الزامات کی سیاست نہیں کررہے لیکن اگر اداروں یاملکی سالمیت کو چیلنج کیا جائے گا تو ہم قانونی طور پر اس کا سدباب کرتے ہوئے تمام اقدامات بروئے کار لائیں گے۔اس موقع پر ان کے ساتھ ایم پی اے عظمی بخاری ، سینئر صحافی وتجزیہ کار سلمان غنی ،وفاقی سیکرٹری انفارمیشن میڈم شاہیرہ شاہد، اے پی پی کے منیجنگ ڈائیریکٹروپریس انفارمیشن آفیسر مبشرحسن ، ڈائریکٹر پی آئی ڈی سجیلانوید ،ایڈیشنل ڈی جی پی آر پنجاب روبینہ افضل بھی موجود تھیں۔

عمران خان نوجوان نسل میں منافرت پھیلاکرنوجوان نسل کوگمراہ کررہےہیں،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ دوسروں پر الزام لگانے والا عمران نیازی خود جھوٹا، چور اور سازشی ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے نوجوان نسل کوگمراہ کیا

 

لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ پریس کلب کا جمہوری عمل میں کلیدی کردار ہے، گزشتہ دور میں صحافیوں پر بدترین تشدد کیا گیا، گزشتہ دور میں صحافیوں کے گھروں کا محاصرہ کیا گیا اور پروگرامز بند کرائے گئے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ جمہوریت کے لیے کردار ادا کرنے والے صحافیوں کے جذبہ کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، گزشتہ 4 سال میں بیشتر صحافیوں کی زبان بند کی گئی۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ صحافی برادری کو یقین دلاتی ہوں ان کے مسائل حل کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اپنی صفر کارکردگی چھپانے کے لیے دوسروں پر فتوے لگا رہا ہے، عمران نیازی سے اتحادی تنگ تھے، عمران نیازی کی کارکردگی آٹا اور چینی چوری کے سوا کچھ نہیں۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران نیازی کی کرپشن کے ریکارڈ عوام کے سامنے آ رہے ہیں، دوسروں پر الزام لگانے والا عمران نیازی خود جھوٹا، چور اور سازشی ہے، عمران نیازی کی قیادت میں مافیا عوام کو 4 سال لوٹتا رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ سازش ہو رہی تھی تو 28 مارچ تک خاموش کیوں رہے، نااہل اور نالائقوں کو اسی طرح عوام اٹھا کر باہر پھینکیں گی، 4 سال عمران خان نے منصوبوں کو بند کر کے رکھا۔

Leave a reply