تباہ کن طوفان آئی این امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرا گیا

0
27

تباہ کن طوفان آئی این (Ian) امریکی ریاست فلوریڈا کے جنوب مغربی حصے سے ٹکرا گیا ہے۔

باغی ٹی وی : سمندری طوفان آئی این، جو امریکہ میں اب تک ریکارڈ کیے گئے سب سے طاقتور طوفانوں میں سے ایک ہے، نے بدھ کے روز جنوب مغربی فلوریڈا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس سے سڑکیں ندیوں میں تبدیل ہو گئیں، 20 لاکھ افراد کی بجلی منقطع ہو گئی اور اندرون ملک مزید تباہ کن نقصان کا خطرہ ہے۔

کینیڈا میں آندھی اور طوفانی بارش،مختلف علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ

241 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےچلنے والی آندھی کے سبب کئی مقامات پر حادثات بھی ہوئے ہیں کیٹیگری فور طاقت کے اس طوفان کی وجہ سے ریاست کے مختلف علاقوں میں شدید بارش جاری ہےجس سے نشیبی علاقوں کو سیلاب کا سامنا ہے، خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ بارش کی وجہ سے صنعتی علاقوں میں زہریلا فاضل مادہ مختلف جگہوں پر پھیل سکتا ہے۔

کیوبا میں تباہی مچانے کے بعد طوفان "آئی این” فلوریڈا کی جانب بڑھنے لگا

طوفان کے باعث مختلف علاقوں میں 20 لاکھ سے زائد شہری بجلی سے محروم ہیں واضح وارننگ کے باوجود جن افراد نے نقل مکانی نہیں کی وہ اب گھروں سے باہرنکلنے سے بھی خوفزدہ ہیں طوفان کی شدت اس قدر ہے کہ ٹیمپا بے سے پانی کو بھی اس نے دھکیل دیا ہے جس کی وجہ سے بعض حصوں میں پانی ایک فٹ سے بھی کم ہوگیا ہے۔

طوفان کی شدت کو دیکھتے ہوئے شمالی اور جنوبی کیرولائنا ریاستوں میں پہلے ہی ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔

145 خواتین قیدی جیل سے فرار:بنگلہ دیش میں 90 افراد ڈوب گئے

Leave a reply