آئی اے رحمان کی وفات پر مبشر لقمان سمیت اہم شخصیات کا اظہار افسوس
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معروف صحافی اور انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے آئی اے رحمان کی وفات پر مختلف شخصیات کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے،سابق صدر آصف زرداری، بلاول، سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان و دیگر نے گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی ہے
سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ آئی اے رحمان انسانی حقوق کے علمبردار تھے،آئی اے رحمان کی آزادی صحافت اورانسانی حقوق کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں آئی اے رحمان کےانتقال سےانسانی حقوق کیلئے اٹھنےوالی آوازخاموش ہوگئی ہے، پیپلزپارٹی کی قیادت اورکارکن آئی اے رحمان کے خاندان کے غم میں شریک ہیں آصف زرداری نے آئی اے رحمان کی مغفرت اور بلند درجات کےلیے دعا کی ہے
پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آئی اے رحمان کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئی اے رحمان کے ناگہانی انتقال کی خبر میرے لیئے اور ہر محبِ وطن پاکستانی کے لیئے صدمے کا باعث ہے ان کی رحلت سے پاکستان میں جمہوریت کا ایک انتھک وکیل ہم میں نہ رہا، انسانی حقوق کی توانا آواز خاموش ہوگئی آئی اے رحمان کی ملک و قوم کے لیئے طویل و شاندار خدمات ہمیشہ یاد رہیں گی
سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بھی آئی اے رحمان کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور انکے لئے دعائے مغفرت کی ہے، مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ آئی اے رحمان معروف صحافی اور انسانی حقوق کے لئے کام کرنیوالے تھے، اللہ تعالیٰ انکی مغفرت فرمائے، آمین
Very Sad to hear the legendary I A Rahman saheb is no more. He was an iconic journalist and human rights campaigner. RIP sir
— Mubasher Lucman (@mubasherlucman) April 12, 2021
سیکرٹری جنرل ایچ آر سی پی حارث خلیق کا کہنا تھا کہ آئی اے رحمان مفلوک الحال لوگوں کی آواز تھے،آئی اے رحمان کے انتقال سےمزاحمت کی تحریک یتیم ہوگئی ہے،
امتیاز عالم کا کہنا تھا کہ آئی اے رحمان دانشور،لکھاری ،کالم نویس انسانی حقوق کے علمبردار تھے،آئی اے رحمان نےہرانقلابی تحریک کیلئےجدوجہدکی،صاحب فکرشخص تھے،آئی اے رحمان خواتین اور بچوں کے حقوق کیلئے جدوجہد کرتے رہے،
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےانسانی حقوق کے علمبردار آئی اے رحمان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہارکیا اور کہا کہ مرحوم آئی اے رحمان نے ساری زندگی انسانیت کے حقوق کے حوالے سے جدوجہد کی، مرحوم آئی اے رحمان نے ہمیشہ جمہوریت کے استحکام اور اقدار کی بات کی، آئی اے رحمان تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہےگا ،